CPM ( چرچز کی تخم کاری کی تحریک )کیا ہے ؟ حِصہ اول
– سٹین پارکس –
چرچ کی تخم کاری کی تحریک، CPM دراصل شاگردوں کے مزید شاگرد ،اور راہنماؤں کے مزید راہنما تیار کرنے کا نام ہے، اس کے نتیجے میں مقامی چرچز مزید چرچز کا بیج بوتے ہیں ۔یہ چرچز بہت تیز رفتاری کے ساتھ کسی قوم کے گروہ، یا آبادی کے مخصوص حصے میں پھیلنے لگتے ہیں ۔ یہ نئے شاگرد اور چرچز ،اپنی اپنی قوم کو مسیح کے نئے بدن میں تبدیل کر دیتے ہیں، جو خُدا کی بادشاہی کی اقدار پر مبنی زندگیاں جینے لگتے ہیں ۔
جب چرچز باتسلسل انداز میں چوتھی نسل تک افزائش پا جاتے ہیں، تو یہ عمل ایک باتسلسل تحریک کی شکل اختیار کر لیتا ہے ۔ اس کی ابتدا میں کئی سال لگ سکتے ہیں ۔ لیکن جب پہلے چرچ کا آغاز ہو جاتا ہے، تو ہم عموما 3 سے 5 سال میں اس تحریک کو چوتھی نسل تک جاتاہوا دیکھتے ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ یہ تحریکیں خود ہی اکثر نئی تحریکوں کو جنم دیتی ہیں ۔ اور ہوتے ہوتے چرچز کی تخم کاری کی یہ تحریکیں دوسری قوموں اور آبادی کے دیگر حصوں میں بھی چرچز کی تخم کاری کی نئی تحریکوں کے آغاز کا سبب بنتی ہیں ۔
خُدا کا روح دنیا بھر میں CPM کی کئی تحریکوں کا آغاز کر رہا ہے، جیسا کہ وہ تاریخ میں کئی موقعوں پر کر چکا ہے۔ 1990 کی دہائی کی ابتدا میں چند ایسی جدید تحریکوں کے آغاز کے بعد اُن تحریکوں کا آغاز کرنے والے خُدا کے ان عجائب پر گفتگو کرنے کے لئے اکٹھے ہوئے۔ تب انہوں نے خُدا کے اس کام کو ایک نام دیا ” چرچز کی تخم کاری کی تحریکیں ” (CPM) ۔ یہ اُن کی توقعات سے کہیں بڑھ کر تھا ۔
ان جدید تحریکوں کے ابھرنے کے ساتھ ساتھ خُدا کا روح CPM کے آغاز کے لئے کئی قسم کے نمونے اور حکمت عملیاں استعمال کر رہا ہے ان نمونوں کے بیان کے لئے عمومی طور پر یہ اصطلاحیں استعمال کی جاتی ہیں ۔ تربیت کاروں کی تربیت ( T for T ) دریافتی بائبل سٹڈی ( DBS) شاگرد سازی کی تحریکیں( DMM) ، فور فیلڈز ، ریپڈلی ایڈوانسنگ ڈِسا ئپل شِپ ( RAD) اور زیوم ۔بہت سی تحریکیں ان مختلف قسم کے اسالیب کا مرکب ہیں۔ ایسی کئی اور تحریکیں بھی ہیں جو ان تربیتی نمونوں سےالگ، مقامی طور پر ابھری ہیں ۔
24:14 کا اتحاد تشکیل دینے والے عالمی راہنُماؤں نے ، CPM کی اصطلاح کو سب سے بڑھ کر با معانی اور وسیع مفہوُم رکھنے والی اصطلاح پایا ہے ۔” 24:14 ، دنیا بھر میں سر گرم CPM کی تحریکوں اور تنظیموں کا ایک اتحاد ہے جو فوری ضرورت کی بنیاد پر باہمی تعاون کر رہا ہے ،اور عالمی چرچ کو اس سے ملتی جُلتی کاوشوں میں شریک ہونے کی دعوت دے رہا ہے ”
اکثر ” خُدا کی بادشاہی کی تحریک “کی اصطلا ح بھی استعمال کی جاتی ہے جو کہ درحقیقت CPM ہی ہے ۔ ” ہم 31 دسمبر 2025 تک تمام نارسا قوموں اور علاقوں کو خُدا کی بادشاہی کی ایک مؤثر تحریک (CPM) کے ذریعے سر گرم کرنا چاہتے ہیں “۔ خُدا کی بادشاہی کی یہ تحریکیں اُن تحریکوں سے مشابہت رکھتی ہیں جنہیں ہم نئے عہد نامےمیں دیکھتے ہیں ۔
“ لیکن جب رُوحُ القُدس تُم پر نازِل ہو گا تو تُم قُوّت پاؤ گے اور یروشلِیم اور تمام یہُودیہ اور سامر یہ میں بلکہ زمِین کی اِنتِہا تک میرے گواہ ہو گے“( اعمال 8: 1)
“ اور وہ سب رُوحُ القُدس سے بھر گئے اور غَیر زُبانیں بولنے لگے جِس طرح رُوح نے اُنہیں بولنے کی طاقت بخشی۔ اور سب حَیران اور متعجُّب ہو کر کہنے لگے دیکھو! یہ بولنے والے کیا سب گلِیلی نہیں؟۔ پِھر کیوں کر ہم میں سے ہر ایک اپنے اپنے وطن کی بولی سُنتا ہے؟۔ حالانکہ ہم پارتھی اور مادی اورعِیلامی اور مسوپتامِیہ اور یہُودیہ اور کپَّدُکیہ اور پُنطُس اور آسِیہ۔ اور فرُوگیہ اور پمفیِلیہ اور مِصر اور لِبوآ کے عِلاقہ کے رہنے والے ہیں جو کرینے کی طرف ہے اور رُومی مُسافِر خَواہ یہُودی خَواہ اُن کے مُرِید اورکریتی اور عَرب ہیں۔ مگر اپنی اپنی زُبان میں اُن سے خُدا کے بڑے بڑے کاموں کا بیان سُنتے ہیں “( اعمال2:4, 7-11)
“ مگر کلام کے سُننے والوں میں سے بُہتیرے اِیمان لائے ۔ یہاں تک کہ مَردوں کی تعداد پانچ ہزار کے قرِیب ہو گئی“( اعمال 4: 4)
“ اور خُدا کا کلام پَھیلتا رہا اور یروشلِیم میں شاگِردوں کا شُمار بُہت ہی بڑھتا گیا اور کاہِنوں کی بڑی گروہ اِس دِین کے تحت میں ہو گئی”( اعمال 6:7)
“ پس تمام یہُودیہ اور گلِیل اور سامریہ میں کلِیسیا کو چَین ہو گیا اور اُس کی ترقّی ہوتی گئی اور وہ خُداوند کے خَوف اور رُوحُ القُدس کی تسلّی پر چلتی اور بڑھتی جاتی تھی”( اعمال 9:31)
“ مگر خُدا کا کلام ترقّی کرتا اور پَھیلتا گیا”( اعمال 12:24)
“ اور اُس تمام عِلاقہ میں خُدا کا کلام پَھیل گیا۔ مگر یہُودِیوں نے خُدا پرست اور عِزّت دار عَورتوں اور شہر کے رئِیسوں کو اُبھارا اور پَو لُس اور برنبا س کو ستانے پر آمادہ کر کے اُنہیں اپنی سرحدّوں سے نِکال دِیا۔ یہ اپنے پاؤں کی خاک اُن کے سامنے جھاڑ کر اکُنیُم کو گئے۔ مگر شاگِرد خُوشی اور رُوحُ القُدس سے معمُور ہوتے رہے”( اعمال13:49-52)
“ اور وہ اُس شہر میں خُوشخبری سُنا کر اور بُہت سے شاگِرد کر کے لُستر ہ اور اکُنیُم اور انطاکِیہ کو واپس آئے۔ اور شاگِردوں کے دِلوں کو مضبُوط کرتے اور یہ نصِیحت دیتے تھے کہ اِیمان پر قائِم رہو اور کہتے تھے ضرُور ہے کہ ہم بُہت مُصِیبتیں سہہ کر خُدا کی بادشاہی میں داخِل ہوں”( اعمال (14:21-22
“ اُن میں سے بعض نے مان لِیا اور پَولُس اور سِیلا س کے شرِیک ہُوئے اور خُدا پرست یُونانِیوں کی ایک بڑی جماعت اور بُہتیری شرِیف عَورتیں بھی اُن کی شرِیک ہُوئِیں۔ پس اُن میں سے بُہتیرے اِیمان لائے اور یُونانِیوں میں سے بھی بُہت سی عِزت دار عَورتیں اور مَرد اِیمان لائے”( اعمال17: 4, 12)
“ اور عِبادت خانہ کا سردار کرِسپُس اپنے تمام گھرانے سمیت خُداوند پر اِیمان لایا اور بُہت سے کُرِنتھی سُن کر اِیمان لائے اور بپتِسمہ لِیا۔ اور خُداوند نے رات کو رویا میں پَولُس سے کہا خَوف نہ کر بلکہ کہے جا اور چُپ نہ رہ۔ اِس لِئے کہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں اور کوئی شخص تُجھ پر حملہ کر کے ضَرر نہ پُہنچا سکے گا کیونکہ اِس شہر میں میرے بُہت سے لوگ ہیں۔ “( اعمال 18:8-11)
“ دو برس تک یِہی ہوتا رہا ۔ یہاں تک کہ آسِیہ کے رہنے والوں کیا یہُودی کیا یُونانی سب نے خُداوند کا کلام سُنا”( اعمال 19:10)
ان جدید تحریکوں میں ہم وہی اصول کار فرما دیکھتے ہیں جنہیں خُدا نے ابتدائی چرچ میں استعمال کیا۔
اِس تحریر کے دُوسرے حصے میں CPM کی ان خُصوصیات اور محرکات پر تفصیل سے بات کی جائے گی۔
سٹین پارکس 24:14 اتحاد کی سہولت کاری کی ٹیم کے رُکن، بییانڈ تنظیم کی گلوبل سٹریٹیجی کے نائب صدر اور ایتھنی کی لیڈرشپ ٹیم کے رُکن ہیں۔ وہ دُنیا بھر میں CPM کی کئی تحریکوں کے تربیت کار اور کوچ ہیں۔ 1994 سے نا رسا قوموں کے درمیان خدمات انجام دے رہے ہیں۔
یہ مواد ۔ 24:14 – A Testimony to All Peoples کے صفحات 38-35 سے لیا گیا ہے۔ 24:14 یا Amazon پر دستیاب ہے۔ مشن فرنٹیٔرز، www.missionfrontiers.org کے جولائی-اگست 2019 کے شُمارے میں دوبارہ شائع کیا گیا۔