خُدا کس تیزی سے جنوبی ایشیا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہا ہے-حصہ دوم
– واکر فیملی کی تحریر –
حصہ، اول میں ہم نے آپ کو جنوبی ایشیا میں CPM کی ایک تحریک کے آغاز کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ اُس تحریر میں دو نُکتہ ہائے نظر تھے؛ ایک ہم غیر مُلکیوں کا اور دوسرا ہمارے کلیدی شراکت دار سنجے کا تھا۔
اس سارے عمل میں ہم نے بہت سے سبق سیکھے جن میں سے چند ایک مندرجہ ذیل ہیں :
- متی کے10 ویں اور لوقا کے 9 ویں اور10 ویں باب میں کھوئے ہوئے لوگوں کے ساتھ رابطے بنانے کے لئے ایک مؤثر حکمت عملی موجود ہے ۔
- معجزے ( شفا اور/ یا بدروحوں سے نجات ) لوگوں کو خُدا کی بادشاہی کی جانب لانے کا ایک اہم ذریعہ ہیں ۔
- دریافت کا عمل جتنا آسان ہو اتنا ہی مؤثر ہوتا ہے۔ یوں ہم نے دریافتی مطالعے کوباربار نظر ِ ثانی کر کے آسان تر بنایا ۔
- انسانوں کے بنائے ہوئے طریقوں اور اسلوب کی بجائے خُدا کے کلام کی بنیاد پر دی گئی تربیت زیادہ پُر زور، مؤثر اور قابل تقلید ہوتی ہے ۔
- زیادہ تعداد میں تربیتوں کا انعقاد کرنے کی بجائے بہتر یہ ہے کہ اُن لوگوں کو اختیار اور تعاون دیا جائے جو CPM کے اصولوں پر عمل کر رہے ہیں ۔
- ہر کسی پر لازمی ہے کہ وہ یسوع کی فرمانبرداری کرے اور تربیت میں سیکھی گئی ہر چیز آگے کسی کو منتقل کرے۔
- یہ بہت ضروری ہے کہ ایسے لوگوں کی نشان دہی کی جائے جو کلام کی بجائے روایتی طریقوں پر عمل کر رہے ہیں ۔لیکن ایسا انتہائی حساس انداز میں اور با اعتماد طریقے سے کیا جانا چاہے، نہ کہ جارحانہ انداز میں۔
- لازمی ہے کہ گھرانوں تک پہنچا جائے،، نہ کہ افراد تک ۔
- چرچز کے قیام سے پہلے اکٹھے ہونے والے ایمانداروں اور بعد میں چرچز کے لئے بھی دریافتی بائبل سٹڈی( DBS) کا طریقہ کار استعمال کیا جانا چاہیے ۔
- ناخواندہ اور نیم خواندہ شاگردوں کو زیادہ سے زیادہ پھل لانے کےلئے کام کرنے کی خاطر وسائل مہیا کرنےضروری ہیں۔ اس مقصد کے لئے ہم انہیں کم قیمت اور آسانی سے چارج ہونے والے سپیکر فراہم کرتے ہیں جن کے میموری کارڈ میں پہلے سے ہی بائبل کی ایک کہانی موجود ہوتی ہے ۔ یہ اُن لوگوں کے لئے ہے جو لکھ پڑھ نہیں سکتے ۔ تقریبا نصف سے زیادہ چرچز انہی سپیکروں کے استعمال کے نتیجے میں قائم ہوئے ہیں۔ شاگرد مل کر بیٹھتے ہیں، بائبل کی کہانیاں سُنتے ہیں اور پھر انہیں اپنی زندگیوں پر لاگو کرتے ہیں ۔
- راہنماؤں کی باہمی میٹنگز کے نتیجے میں تمام راہنماؤں کو با تسلسل اور قابل تقلید باہمی تربیت حاصل ہوتی ہے ۔
- دعائیں اور مناجات کرنا اور سُننا انتہائی لازمی ہے ۔
کئی مقامات پر یہ تحریکیں ایک باتسلسل انداز میں چوتھی نسل سے بھی آگے نکل چکی ہیں ۔چند مقامات پر یہ 29 ویں نسل تک پہنچ گئی ہیں ۔ دراصل یہ صرف ایک تحریک نہیں ہے بلکہ کئی تحریکوں کا مجموعہ ہے جو 6 سے زیادہ جغرافیائی علاقوں ، کئی قسم کی زبانوں اور کئی قسم کے مذہبی پس منظر رکھنے والے لوگو ں میں جاری ہیں ۔ صرف تھوڑے سے چرچز ایسے ہیں جو کوئی مخصوص مقام یا کرایے پر حاصل شدہ عمارت استعمال کر رہے ہیں ۔ تقریبا سب ہی گھریلوُ چرچز ہیں جوکسی گھر یا صحن میں یا کسی درخت کے نیچے جمع ہو تے ہیں ۔
غیر ملکی محرکین کی حیثیت سے ہمارا کردار
- ہم انتہائی سادہ ، قابل تقلید ، بائبلی نُکتہ ِنظر پیش کرتے ہیں ۔
- ایک ٹیم کی حیثیت سے ہم دعا میں انتہائی مضبوط تعاون پیش کرتے ہیں اور ساتھ ہی بیرونِ ملک سے تزویراتی انداز کی دعا متحرک کرتے ہیں ۔
- ہم سولات پوچھتے ہیں ۔
- ہم مقامی لوگوں کو تربیت کاری کی تربیت دیتے ہیں کہ وہ دیگر لوگوں کو تربیت دے سکیں۔
- اگر کسی کو اگلا مرحلہ غیر واضح دِکھائی دے تو ہم مشاورت اور راہنمائی پیش کرتے ہیں۔
- کسی ایسے معاملے میں جہاں ہم سنجے یا جان سے اتفاق نہ کرتے ہوں، تو ہم بہت محتاط انداز اختیار کرتے ہیں ۔ہم انہیں خود سے زیادہ اہم سمجھتے ہیں۔ وہ ہمارے ملازم نہیں بلکہ ہمارے ساتھی خادِم ہیں ،جو ہمارے ساتھ مل کر خُدا کی فرمانبرداری کر رہے ہیں ۔اس لئے ہم اُن کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ ہماری کہی ہوئی بات کو حکم نہ سمجھیں، بلکہ ذاتی طور پر خُدا کے حکم کو سمجھنے کی کوشش کریں ۔
- اکثر ہم شاگرد سازی کی تحریکوں کے ماہر، اپنے ذاتی تربیت کار کو سنجے اور جان سے ملاقات کے لئے دعوت دیتے ہیں ۔ اس طرح سنجےاور جان کو موقع مل جاتا ہے کہ وہ ایسے شخص سے تربیت حاصل کر سکیں جو ہم سے زیادہ مشاہدہ اور کام کاتجربہ رکھتا ہے ۔
- ہماری کوشش ہے کہ ہم اُن کے اندر غیر ملکیوں پرانحصارکاا حساس کم کریں ۔جہاں ممکن ہوتا ہے ہم میدان سے باہر ہو کر اُنہیں اپنے طور پر کا م کرنے کا موقع دیتے ہیں۔
- ہم راہنماؤں کی شاگرد سازی کے لئے وسائل فراہم کرتے ہیں (بائبل اور راہنماؤں کی نشوونما کی تربیت ) ۔اس کے علاوہ ہم چرچز کی شاگرد سازی( دریافتی مطالعہ ) کے وسائل بھی فراہم کرتے ہیں ۔
تحریک میں خواتین کا کردار
مرد راہنماؤں کی تربیت کاری اور سہولت کاری کے نتیجے میں شاگرد سازی کے میدان میں خواتین راہنما بھی ابھری ہیں ۔اِن خواتین راہنماؤں نے مزید خواتین کی نشوونما اور افزائش کی ہے۔ درحقیقت خواتین راہنما ہمارے کام کا ایک کلیدی حصہ ہیں، جو ہماری تحریکوں کے مرکزی راہنماؤں کا 30 سے 40 فیصد ہیں۔ خواتین ،حتیٰ کہ نوجوان خواتین بھی، گھروں میں چرچز کی راہنمائی کرتی ہیں، نئے چرچز قائم کرتی ہیں اور دیگر خواتین کو بپتسمہ دیتی ہیں ۔
مقامی کلیدی راہنماؤں کا کردار
حقیقت یہ ہے کہ اصل کا م مقامی لوگ ہی کرتے ہیں۔ وہ دھول سے اٹی ہوئی سڑکوں پر سفر کرتے ہیں ، گھروں میں داخل ہوتے ہیں اور معجزوں اور نجات کے لئے دعا کرتے ہیں۔ یہی لوگ ہیں جو ناخواندہ کسانوں اور اُن کے خاندانوں کے ساتھ بائبل سٹڈی کا آغاز کرتے ہیں ، اُن کے گھروں میں ٹھہرتے ہیں ،اُن کے ساتھ کھانا کھاتے ہیں۔ یہ سب کچھ وہ ایسے وقت میں بھی کرتے ہیں ، جب گرمی انتہائی شدید ہوتی ہے اور بجلی یا پانی بھی دستیاب نہیں ہوتا ۔ وہ اپنا کام کرتے جاتے ہیں اور اُس کے نتیجے میں حاصل ہونے والے پھل پر بہت خوش اور پُرجوش ہوتے ہیں !ان کی کہانیاں اور گواہیاں ہی ہم باقی لوگوں کو آگے بڑھنے کے لئے ہمت دیتی ہیں۔
ترقی اور افزائش کے کلیدی عناصر
- دعاؤں کا سُننا ۔دعا کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ خُدا نے دعا کے ذریعہ ہی کئی مرتبہ ہمارے طریقہِ کار کو تبدیل کیا ہے ۔سُننا ،دعا کا ایک اہم حصہ ہے۔ اس سارے سفر میں بہت سی تبدیلیاں آئی ہیں۔ بہت سے سوالات ابھرے ہیں :آگے کیا ہونے والا ہے ؟ کیا ہم اس شخص کے ساتھ کام کرتے رہیں ؟کیا ہمارے سامنے ایک رکاوٹ آ گئی ہے ،اگلی تربیت کے لئے ہم کلام میں سے کون سے اقتباس استعمال کریں ؟ کیا ہم اپنے فنڈ کو مناسب طور پر استعمال کر رہے ہیں یا نہیں ؟کیا وہ وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنے اُس بھائی کو فارغ کر دیں جو ہمارے طریقہ کار کے مطابق عمل نہیں کر رہا یا اُسے مزید کچھ وقت دینے کی ضرورت ہے ؟ کیا ہم اِس شہر میں تربیت جاری رکھیں یا اس کا وقت ختم ہو چکا ہے؟ ہماری پوری ٹیم نے دعا کے بعد بیٹھ کر خُدا کے جواب کا انتظار کرنا سیکھ لیا ہے۔ سوال کوئی، بھی ہو ہمیں جواب ضرور ملتا ہے ۔
- معجزے۔ تحریکوں میں رابطوں کی استواری بنیادی طور پر معجزات کے ذریعے ہوئی ہے ۔ ہم نے اس دوران شفا اور بدروحوں سے نجات کے بہت سے واقعات دیکھے ہیں۔ معجزوں سے نہ صرف دریافتی بائبل سٹڈی کے دروازےکھُلتے ہیں بلکہ معجزوں کی خبر خاندانوں اور رابطوں میں پھیل کر مزید گھروں کے دروازے کھولتی ہے ۔ مثال کے طور پر کسی شاگرد کو بدروح کے قبضے میں جکڑے ہوئےکسی شخص کے لئے دعا کرنے کا موقع مل سکتا ہے ۔جب اُس شخص کو نجات مل جاتی ہے تو یہ خبر اُس کے پورے خاندان ،اور اُس کے رشتے داروں اور گاؤں کے دیگر لوگوں میں بھی پھیل جاتی ہے ۔ یہ دور کے رشتے دار پھر اُس شاگرد سے اپنے لئے بھی دعا کرنے کو کہتے ہیں ۔جب شاگرد اور بدروح سے نجات حاصل کرنے والا شخص جا کر دعا کرتے ہیں تو اکثر رشتے داروں کے لئے بھی معجزے رونما ہوتے ہیں اور دریافتی بائبل سٹڈی کا ایک اور گروپ شروع ہو جاتا ہے ۔اس طرح سادہ اور ان پڑھ لوگ، بشمول اُن کے جو ابھی خُدا کی بادشاہی میں داخل نہیں ہوئے ہوتے ،خُدا کی بادشاہی کو پھلتا پھولتا دیکھنے لگتے ہیں ۔
- جائزہ کاری۔ ہم بہت سے سوالات پوچھتے ہیں :” ہم کیا کر رہے ہیں ؟ کیا ہمارے حالیہ اقدامات ہمیں اُس سمت میں لے جا رہے ہیں جہاں ہم جانا چاہتے ہیں ؟ اگر ہم ــــــــــ کریں ، تو کیا مقامی لوگ ہمارے بغیر کام چلا سکیں گے ؟ کیا وہ ہمارے کام کی تقلید کر سکیں گے؟ ”
- ہم مالی وسائل کے استعمال کے بارے میں بہت محتاط ہیں ۔
- ہم اپنے وسائل کا انتخاب بہت احتیاط سے کرتے ہیں اور ضرورت کے مطابق اُن میں تبدیلی بھی لاتے ہیں ۔اگر کوئی نیا وسیلہ ہماری صورت حال سے مطابقت نہیں رکھتا تو ہم اُس میں ترمیم کرتے ہیں۔ ایسا کوئی فارمولا نہیں ہے جوہر ایک کےلئے ایک سا کام کرے ۔
6۔ہماری جڑیں خُدا کے کلام میں ہیں۔ ہم بہت سی اچھی تعلیمات دے سکتے ہیں لیکن وہ کبھی بھی اُتنی متاثر کُن نہیں ہو سکتیں جِتناروح القدس کلام کے ذریعے لوگوں کے دلوں کو متاثر کرتا ہے ۔اسی لئے ہماری ہر تربیت ،،بہت مضبوط انداز میں، کلام کی بنیاد پر استوار ہوتی ہے ۔ تربیتوں کے درمیان ہر کوئی مشاہدہ کرتا ہے ، سوالات پوچھتا ہے اور بہت گہرائی میں جا کر کھوج کرتا ہے ۔
7۔ ہر کوئی دوسروں کو اُن چیزوں سے آگاہ کرتا ہے جو اُس نے سیکھی ہوتی ہیں ۔ کوئی بھی محض ایک ر ُکے ہوئے پانی والا تالاب بن کر نہیں رہتا ۔ ہم سب بہتے دریا ہیں ۔شاگردوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ہر تربیت میں سیکھی گئی چیزیں اپنے شاگرد سازی کے سلسلے میں جُڑے ہو ئے شاگردوں اور راہنماؤں کو منتقل کریں۔
ہم خُدا کی تمجید کرتے ہیں کہ اُس نے ہمارے لئے عظیم کام کئے ہیں ، خاص طور پر تب سے، جب سے ہم نے صرف اُس کے اس حکم پر پوری توجہ دینا شروع کی ہے کہ جاؤ اور تمام قوموں میں شاگرد بناؤ۔
“واکر” فیملی نے 2001 میں بین التہذیبی خِدمت کا آغاز کیا۔ انہوں نے 2006 میں Beyond (www.beyond.org) میں شمولیت اختیار کی۔ 2013 میں “فیبی” اُن کے ساتھ شامل ہوئی۔ فیبی اور واکر 2016 میں دُوسرے ممالک میں منتقل ہو گئے اور فاصلے پر رہتے ہوئے تحریکوں کو معاونے پیش کر رہے ہیں۔
یہ Mission Frontiers کے جنوری-فروری 2018 کے شمارے میں شائع ہونے والے مضمون کی توسیعی صورت ہے۔ اِس میں آر۔ریکیڈیل سمتھ کی کتاب Dear Mom and Dad: An Adventure in Obedience کے حصے بھی شامل ہیں۔
مُکمل مضمُون 24:14 – A Testimony to All Peoples کے صفحات 129-121 پر ہے جو 24:14 یا Amazon پر دستیاب ہے۔