Categories
حرکات کے بارے میں

تحریکوں کی افزائش – ابتدا اور پھیلاؤ ، حصہ دوم

تحریکوں کی افزائش – ابتدا اور پھیلاؤ ، حصہ دوم

بینی –

گلوبل اسمبلی آف پاسٹرز فور فینشنگ دی ٹاسک کی ایک ویڈیو سے تدوین شدہ

اس بلاگ کے پہلے حصے میں میں نے اُن تین مراحل اور تین کلیدی نکات کے بارے میں آپ  کو آگاہ کیا تھا  جس کے ذریعے خُداوند تحریکوں کے سلسلوں کی افزائش کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔ اس بلاگ میں میں آپ کو بتانا چاہوں گا —

تحریکوں کی افزائش میں مدد دینے والے تین عناصر

تحریکوں کی افزائش میں مدد دینے والے کون سے عناصر ہوتے ہیں ؟ میں تین عناصر کا ذکر کروں گا: نمونے  ، توانائی اور راہنماؤں کی ٹیمیں۔  سب سے پہلے ،نمونے ۔ سادہ نمونے ۔ ایسے نمونےجو آسانی سے سِکھائے اور باربار دوہرائے جا سکیں۔ ایسے نمونے جو ایمانداروں کی اگلی نسلیں با آسانی نقل کر سکیں۔ کلام میں ہم کئی جگہ دیکھتے ہیں کہ یسوع نے ایک نمونہ تخلیق کیا اور شاگردوں کو اُسی انداز میں  سِکھانے کے لئے اُسے دوہرایا  ۔یسوع کا ایک رسول پولوس  کہتا ہے : ” میری پیروی اسی طرح کرو جیسے میں یسوع مسیح کی پیروی کرتا ہوں ” ۔ضروری ہے کہ تحریکوں کے راہنما اپنی خدمت مؤثر طور پر انجام دینے کے لئے واضح نمونوں کے حامل ہوں۔  انہیں اگلی نسل کے راہنما ؤں تک منتقلی کے لئے بھی ان نمونوں کی ضرورت ہوتی ہے ۔ یہ نمونے تحریک کو راہ پر رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ خاص طور پر بائبل کی تعلیمات کو خالص رکھنے  کے لئے اہم ہیں ۔

ہمیں یہ نمونے تحقیق اور مختصر عرصے کے لئے مختلف تناظر میں تجربے کر کے ملتے ہیں۔ پھر ہم ان نمونوں کے مؤثر ہونے کا جائزہ لیتے ہیں ۔ہم مفید نمونوں پر لوگوں کو تربیت دیتے ہیں تاکہ انہیں  دیگر علاقوں میں بھی استعمال کیا جا سکے ۔

ان میں سے ایک نمونے کو ہم پھل لانے کا نمونہ کہتے ہیں ۔ہم راہنماؤں کو تربیت دیتے ہیں کہ وہ اپنے پھل کا شمار رکھیں اور اُسے ایک معیاری انداز میں تحریری طور پر  منتقل کریں۔ ہر سہ ماہی کے بعد ہم راہنماؤں سے یہ اعدادو شمار حاصل کرتے ہیں۔  ان راہنماؤں میں تازہ ترین نسلوں سے لے کر اولین نسلوں تک کے سب راہنما شامل ہوتے ہیں ۔ہم اعدادو شمار میں بتائی گئی مختلف ضرورتوں کا جائزہ لے کر اُن راہنماؤں کی  تربیت اور راہنمائی کرتے ہیں  اوراس کے ذریعے قیادت مستحکم ہوتی ہے ۔

تحریکوں کی افزائش کا دوسرا اہم عنصر توانائی ہے۔ تحریکوں کے راہنماؤں کو توانائی سے بھر پور لوگوں کی تلاش اور پھر انہیں مؤثر بنانے کے لئے تربیت دینے میں چیلنجز کا سامنا ہوتا ہے۔ اس لئے ہمیں پوری توانائی لگا کر سلامتی کے فرزند ڈھونڈنے کی ضرورت ہے جو ہمیں اپنے سماجی نیٹ ورک تک رسائی دینے کی اہلیت رکھتے ہوں۔ ہمیں ایسے لوگو ں کی تلا ش بھی کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جو تحریک میں ضرورت کےمطابق راہنمائی کا کردار ادا کرنے کی توانائی رکھتے ہوں ۔میری تحقیق کے مطابق کسی تحریک میں کم ازکم بارہ مختلف قائدانہ  کردار ہوتے ہیں : 

  1. راہنما، جو قیادت کی ذمہ داریاں پوری کرتے ہیں ۔
  2. مختلف پیشوں اور سماجی پس منظروں سے تعلق رکھنے والے کئی قسم کے رسول، جو تحریک کا خاصہ لے کر چلتے ہیں اور نئے علاقوں میں تحریکیں شروع کرتے ہیں ۔
  3. تحقیق کرنے والے ،جو تازہ ترین حاصل شدہ  اعدادو شمار پر تحقیق کر کے  جائزہ لیتے ہیں ۔
  4. راہنما اور مشیر ،جو دوسروں کے ساتھ مل کر کام کرتے اور انہیں مسائل کے حل میں مدد دیتے ہیں ۔
  5. سہولت کار ،جو معاشرے میں ترقی کی مختلف سر گرمیوں کو مربوط کرتے ہیں ۔
  6. روحانی معلم، جو خُدا کے کلام سے محبت کرتے ہیں اور خُدا کے کلام کے روحانی اصولوں کی دریافت کر کے انہیں دوسروں تک پہنچاتے ہیں۔ وہ لوگوں کو اپنی زندگیاں کلام کے مطابق گزارنے کی  تعلیم دیتے ہیں ۔
  7. تربیت کار، جو دوسروں کو مہارتیں بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔
  8. منتظمین  ،جو مختلف انتظامی امور انجام دیتے ہیں ۔
  9. میڈیا کا مواد بنانے والے، جو تخلیقی صلاحیتیں  رکھتے ہیں اور سوشل میڈیا کے لئے مواد  تیار کرتے ہیں ۔
  10. عطیہ دینے والے، جو مالی اور دوسری قسم کی امداد اور وسائل دیتے ہیں۔ 
  11. دعا کرنے والے ،جو وقت وقف کر کے پوری توجہ کے ساتھ دعا کرتے ہیں ۔
  12. محرکی،ن جو مختلف نیٹ ورکس کے لوگوں کے آپس میں رابطے بناتے ہیں ۔

میں مقامی رسول کے بارے میں خاص طور پر بات کرنا چاہوں گا ۔رسالت کا تحفہ رکھنے والے لوگ اپنا کردار ادا کر کے تحریکوں کو دیگر نارسا گروہوں تک پہنچا سکتے ہیں۔ وہ مختلف تہذیبوں میں رہنے کے قابل ہوتے ہیں ، تحریکوں کا خاصہ سمجھتے ہیں اور نئے تہذیبی تناظر میں تحریکوں کے اصول لاگو کرتے ہیں ۔

آپ کو اس بات کی بھی ضرورت ہے کہ آپ اپنی روحانی منسٹری کو مزید فائدہ مند بنانے کے لئے کثیر  المقاصد معاشرتی ترقی کے پروگرام بھی چلاتے رہیں ۔

کیا آپ کو ایسے لوگ ملے ہیں جو آپ کی تحریک میں اس قسم کے کردار ادا کر سکتے ہوں ؟آپ اُن کی کارکردگی بڑھانے کے لئے کیا کریں گے ؟ایسے لوگوں کے ساتھ، جویہ کردار ادا کر سکتے ہوں، کام کرنے کا فائدہ کیا ہو گا ؟

تحریکوں کی افزائش کا تیسرا عنصر راہنماؤں کی ٹیمیں ہیں۔ کسی بھی تحریک کی ترقی کے لئے راہنماؤں کی استعداد کو بڑھانا اور کئی ٹیمیں تشکیل دینا، ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے  ۔شروع سے ہی پوری کوشش کریں کہ آپ اپنے راہنماؤں کوآپس میں  مضبوط  تعلق میں باندھیں۔  بھائی چارے کے اس تعلق کی ابتدا پہلی نسل سے ہوتی ہوئی دوسری اور تیسری اور پھر دسویں اور پندرہویں نسل تک جاتی ہے۔  پھر اُس کے بعد 3 یا زیادہ نسلوں کے راہنماؤں کے درمیان  ایک چھوٹے علاقے میں یہ بندھن بندھتا جاتا ہے ۔جب تحریک جغرافیائی طور پر پھیلنے لگے اور پھل تعداد میں بڑھنے لگے تو آپ کو 3 یا زیادہ چھوٹے علاقوں کے راہنماؤ ں کے سر کردہ گروپ بنانے ہوں گے  ۔ ہو سکتا ہے کہ  ابتدا میں آپ کے راہنماؤں کی میٹنگز کا کوئی مخصوص یا واضح ایجنڈا نہ ہو، لیکن آخر کار وہ راہنما سمجھنے لگیں گے کہ ہر میٹنگ میں کن کن ضروریات پر بات کرنے کی ضرورت ہے ۔

لیڈروں کے گروپوں کے ایجنڈے میں یہ چیزیں شامل ہوتی ہیں  :

  • دعا  
  • سات سوال استعمال کرتے ہوئے خُدا کے کلام کا مطالعہ 
  • منسٹری کی  ترقی اور اُسے در پیش چیلنجز کے بارے میں دوسروں کو آگاہی ۔
  • نئے تجربات اور اُن کے نتائج پر پریزنٹیشنز دینا 
  • تزویراتی حکمت عملی مل کر مرتب کرنا 
  • کسی حالیہ چیلنج سے نمٹنے کے لئے راہنماؤں کے کوچنگ سر کل استعمال کرنا ۔
  • کامیابیوں کی خوشی منانا 
  •   مایوسی کے شکار  رہنُماؤں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرنا ۔
  • لیڈروں کی میٹنگ کے آخر میں انہیں کوئی چیلنج دینا (مثال کے طور پر ، اگلے 3 مہینوں میں 3 نئے علاقوں میں کام کی ابتدا کرنا  )

چھوٹے علاقوں اور بڑے علاقوں کے راہنماؤں کی باقاعدہ  اورمقررہ اوقات پر میٹنگز ایک گرین ہاؤس کی شکل اختیار کر لیتی ہے ۔لیڈروں کے گروپوں کا یہ گرین ہاؤس،  نارسا قوموں میں نئی تحریکوں کو جنم دیتا ہے جو دیگر قوموں تک بھی جا سکتی ہیں۔ لیڈروں کی میٹنگز کے ذریعے اُن کی مہارتیں بڑھتی ہیں اور وہ ایک دوسرے کو مزید توانائی دیتے ہیں۔ لیڈروں کے گروپ، وہ مقام بن جاتے ہیں جہاں لیڈروں کی اہلیت اور مہارتیں افزائش پاتی ہیں ۔

دوسروں کے ساتھ آپ کی منسٹری کے بارے میں تبادلہ ِخیال کے لئے سوالات:

نمونے: 

  1. اچھے نمونے دریافت کرنے میں آپ کو کیا مشکلات پیش آ رہی ہیں؟ 
  2. کیا مقامی راہنما اگلی نسل میں اچھے نمونوں   کو اچھے انداز میں نقل کر رہے ہیں یا نہیں ؟
  3. آپ نے منسٹری کے کس نمونے کو سب سے زیادہ موثر اور فائدہ مند پایا ؟
  4. مقامی راہنماؤں کو اب کن مزید نمونوں کی ضرورت ہے ؟

آپ کی راہنماؤں کی ٹیم کی توانائی 

  1. آپ کے پہلے دائرے میں( ایسے مرکزی راہنما  جو آپ پر انحصار کرتے ہوں ) کو ن شامل ہیں ؟ کیا آپ پہلے دائرے کے راہنماؤ ں کی افزائش کر رہے ہیں ؟ (کس طرح ؟ )
  2. اوپر دئیے گئے بارہ کرداروں میں سے پہلے دائرے کے راہنما کیا کردار ادا کر رہے ہیں ؟ وہ کون سے کردار  ادا نہیں کر رہے ؟ آپ ایسے لوگوں کی تلاش   کے لئے کیا کریں گے جویہ کردار ادا کر سکتے ہوں ؟

راہنماؤں کی ٹیمیں : 

  1. مندرجہ ذیل میں سے آپ کی منسٹری کس نمونے کے مطابق ہے ؟
  1. مرکزی قیادت: ایک یا دو مرکزی راہنما جو منسٹری کے زیادہ تر کاموں کے لئے ذمہ دار ہیں ۔
  2. تقسیم شدہ قیادت: ایک مرکزی راہنما چند مخصوص لوگوں اور مسائل کا ذمہ دار ہے ، لیڈر شپ کی ٹیموں میں3 یا زیادہ راہنما ذمہ داریاں آپس میں تقسیم کئے ہوئے ہیں ، مختلف علاقے اور نسلوں میں راہنماؤں کی کئی ٹیمیں خدمت انجام دے رہی ہیں ۔
  1.  یہ دو مختلف نمونے قیادت پر کس طرح اثر انداز ہوتے ہیں ؟ تحریک کی افزائش پر ہر ایک نمونے کا کیا اثر پڑتا ہے ؟ 

راہنماؤں کی ٹیمیں گرین ہاؤس بن کر نئے نارسا گروہوں  تک تحریک کا خاصہ کس طرح منتقل کرتی ہیں؟      

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے