ہمیں اچھے کام روک دینے کی ضرورت کیوں ہے؟
– سی اینڈرسن .
یہ بلاگ ابتدائی طور سی اینڈرسن کی بلاک سائٹ پر شائع ہوا –
تراش خراش سے چیزوں کی شکل وصورت بگڑتی ہے۔ عموما ہم تراش خراش کے بعد نظرآنے والی پہلی صورت پسند نہیں کرتے۔ تھائی لینڈ میں میرے گھر کے سامنے پھول دار جھاڑیاں ہیں ۔انہیں صحت مند رکھنے کے لئے کانٹ چھانٹ کر نا لازمی ہے۔ ہر دوسرے تیسرے مہینے، مَیں باہر جا کر شاخوں کی کانٹ چھانٹ کرتا ہوں ا۔یسی شاخوں کو کاٹ دینا مشکل ہوتا ہے جن پر ابھی تک پھول موجود ہوں ۔اگر ہم شاگرد سازی کی تحریکوں کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں تو بے کار کی سر گرمیوں کی کانٹ چھانٹ کر کے بارآور کاروائیوں میں سرمایہ کاری ضروری ہے ۔ گزشتہ چند مضامین میں میں نے ایسے رہنماؤں کی کلیدی صفات کا ذکر کیا ،جن پر خُدا بھروسہ کرتا ہے۔ اب میں اُن میں ایک اور صفت کا اضافہ کرنا چاہوں گا۔
تحریکوں کے ایسے قائدین جنہیں خُدا اپنے لئےاستعمال کرتا ہے ،وہ بے کار سر گرمیاں ترک کرنےکے لئے تیار ہوتے ہیں ۔وہ اُن چیزوں پر توجہ مرکوز کرتے ہیں جو خُدا کی بادشاہی کا پھل لائیں۔ ہمیں خُدا کی نظر کی روشنی میں اور اپنے دلوں کو یسوع کی فرمانبرداری میں رکھ کر اپنے ہر کام کا محاسبہ کرتے ہوئے شاگردوں کی افزائش کرنی چاہیے ۔
ایسے رہنما ،جو غیر ضروری سر گرمیوں کو ترک کرنے سے انکار کرتے ہیں اور بارآور نہ ہونے والے پروگراموں کو جاری رکھنا چاہتے ہیں ،وہ ناکام ہو جاتے ہیں ۔انہیں افزائش کا مقصد حاصل نہیں ہوتا۔ اچھے رہنما خود احتسابی اور جائزہ کاری کرتے رہتے ہیں ۔ وہ” اچھی” چیزوں کی کانٹ چھانٹ کر کے “بہترین ” چیزوں کو وقت دینے کے لئے تیار ہوتے ہیں ۔
کیا آپ” اچھے” کام روک دینے کے لئے تیار ہیں ؟
میرے زیرتربیت رہنما ؤںمیں سے ایک، اپنی سر گرمیاں جاری رکھنے اور مقاصد کے حصول کے لئے کوششیں کرتے رہے ۔پھر بھی انہوں نے تحریک کے مقاصد کے حصول کے لئے بہت کم کامیابی حاصل کی۔ جب ہم فون پر بات کرتے یا وہ تربیت کے لئے ہمارے ساتھ شریک ہوتے، تو یہ ن ایشیائی نوجوان بہت گرم جوش دکھائی دیتے ۔ اُن کی دعائیں پُر اثر ہوتیں، اُن کے رخساروں پر آنسو بہہ رہے ہوتے اور مناجات کے وقت اُن کے منہ سے الفاظ کا دریا بہتا ۔ میں دیکھ سکتا تھا کہ وہ اس بات کے شدید متمنی تھے کہ اُن کے لوگ خُدا کو جانیں ۔ اعمال کی کتاب پڑھتے ہوئے وہ تحریکوں کے اصولوں کو قبول کرتے تھے اور اُن کی صداقت پر یقین رکھتے تھے۔ اُن بھائی کے ساتھ کام کرتے ہوئے کچھ سال گزرے تو اُن کا مسئلہ ہم پر واضح ہو گیا ۔ اُن کی ناکامی کی وجہ یہ تھی کہ وہ اپنے والد کے ساتھ بہت زیادہ مصروف رہتے تھے وہ بارآور شاگرد سازی کی سر گرمیوں پر توجہ مرکوز نہ کر سکتے تھے۔
ایک تربیتی سیشن کے بعد انہوں نے اپنے علاقے میں لوگوں کو مل کر اُن کے ساتھ بائبل کی کہانیاں پڑھنے کا ہدف متعین کیا ۔اُس کے چند ہفتوں کے بعد ہماری بات چیت ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ اُس ہفتے کے دوران وہ پاسٹروں کی ایک کانفرنس، اپنے ایک کزن کی شادی ، اور اپنے والد کے لئے ضروری کام کرنے کی بھاگ دوڑ میں بہت مصروف رہے اُن کے والد ایک بڑے چرچ کے پاسٹر تھے۔ ہم جب بھی ملتے وہ ہمیں ایسے کاموں کی تفصیلات بتاتے رہتے جنہوں نے انہیں مصروف رکھا ہوا تھا ۔ ہر مرتبہ ایسا ہی ہوتا تھا۔ وہ اپنی زندگی کے اُن کاموں کو چھوڑ کر جو وہ دوسروں کے لئے کرتے تھے ،شاگرد سازی پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے تیار نہ تھے ۔ میرے اس بھائی میں تحریک کا قائد بننے کی بے پناہ صلاحیت تھی ۔پھر بھی آج کئی سال گذرنے کے باوجود اُن کے پاس ایک چھوٹا سا چرچ ہے ۔ انہیں اچھے کام چھوڑ کر ایسے کام کرنے کی ضرورت تھی جو پھل لا سکیں اور یہ ایک ایسا کام تھا جس کے لئے وہ تیار نہ تھے ۔
"انگُور کا حقِیقی درخت مَیں ہُوں اور میرا باپ باغبان ہے۔ جو ڈالی مُجھ میں ہے اور پَھل نہیں لاتی اُسے وہ کاٹ ڈالتا ہے اور جو پَھل لاتی ہے اُسے چھانٹتا ہے تاکہ زِیادہ پَھل لائے۔" یوحنا2 -1: 15
بے کار سر گرمیوں کی کانٹ چھانٹ کریں
کانٹ چھانٹ کا مطلب ہے کاٹ کر رکھ دینا ۔ہم قینچی اُٹھاتے ہیں اور شاخ کو کاٹ دیتے ہیں ۔ وہ شاخ زمین پر گر کر سوکھ جاتی ہے ۔ ہم اُسے باہر میدان میں یا کوڑے دان میں پھینک دیتے ہیں ۔
ایک شاگرد ساز ہوتے ہوئے آپ کیا کاٹنے کے لئے تیار ہیں ؟ یہ سوال خُدا سے پوچھا جانا چاہیے۔ اس کے آغاز کے لئے میں آپ کو اپنی زندگی سے چند مثالیں دیتا ہوں ایسی بہت سی چیزیں تھیں جنہیں مجھے کا ٹ کر پھینکنا پڑا تاکہ میں دعا ، اپنے ہمسائیوں کی شاگرد سازی ،تحریکوں کے نئے رہنماؤں کی تربیت اور کھوئے ہوئے لوگوں کے لئے وقت نکال سکوں ۔
ایسے تربیتی پروگرام جو شاگردوں کی افزائش در افزائش کا مقصد پورا نہیں کر رہے تھے اور شاگرد سازی کے میرے مقصد کوآگے بڑھانے میں ناکام تھے ۔
سکولوں میں ایسے موضوعات پر بات کرنا جو شاگرد سازی سے متعلق نہ تھے ۔
ایسی کانفرنسوں میں شرکت کرنا جن میں میری موجودگی ضروری نہ تھی اورمحض برائے نام تھی۔
ایسی تھکا دینے والی سر گرمیاں اور میٹینگز جو میری روح کو تر وتازہ نہ کر سکتی تھیں ۔
ہر خاندانی تقریب میں لازمی شرکت ۔
یقینا ان سب چیزوں سے الگ ہونا بہت مشکل ہے ۔ کوئی بھی یہ نہیں سمجھ سکتا کہ آپ ایسا کیوں کر رہے ہیں ۔ جب آپ ایسا کریں تو آپ کو بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ لوگوں سے یہ نہ کہیں، ” میرے پاس آپ کے لئے وقت نہیں کیونکہ میں زیادہ بارآور چیزوں پر توجہ مرکوز کر رہا ہوں “! دانشمندی سے کام لیں اور ایسی چیزوں کا انتخاب کریں جن کے لئے خُدانے آپ کو بُلایا ہے۔
بارآور سر گرمیاں بڑھائیں
جب آپ غیر ضروری چیزوں کو چھوڑ دیتے ہیں توآپ اپنی زندگی میں بار آور اور جدت پر مبنی سرگرمیوں کے لئے وقت نکال لیتے ہیں ۔ یقینا ہمیں ہر بار یہ پتہ نہیں ہوتا کہ کون سی چیز پھل لائے گی۔ خاص طور پر ایسے مواقع پر ہمیں اُن نئے خیالات اور نظریات پر عمل کر کے دیکھنا چاہیے جو خُدا ہمارے دلوں اور ذہنوںمیں ڈالتا ہے۔ ہو سکتا ہے وہ پھل لائیں یا نہ لائیں ،مگر ہمیں تجربہ کر کے دیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
کیا آپ کی زندگی میں رسائی کے نئے طریقوں پر تجربہ کرنے یا ایسے طریقے تخلیق کرنے کا وقت موجود ہے ؟
اس سے کہیں زیادہ اہم یہ ہے کہ ہم یہ جانیں کہ کون سا کام یاسر گرمی پھل لا رہی ہے ،اور ہم اپنی توانائی اور وقت اُسے دیں۔ اپنا وقت ، مالی وسائل اور جسمانی توانائیاں ایسی سر گرمیوں کو دیں جو آپ کے لئے اور آپ سے ملتی جلتی صورت حال میں موجود دوسروں کے لئے کامیاب ثابت ہو رہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ شاگرد سازی کہ تحریکوں سے منسلک لوگوں کی جماعت کا حصہ بننا اور اُن کی رفاقت اِنتہائی ضروری ہے ۔ ہم ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ایک دوسرے سے سیکھتے ہیں ۔
اب میں چند ایسی سر گر میوں کا ذکر کرتا ہوں جنہیں میں اپنی زندگی میں وقت دینے کے لئے بہت کوشش کر رہا ہوں۔
بھٹکے ہوؤں کے لئے خاص دعا (اپنے دن میں کچھ گھنٹے ، ایک مہینے میں کچھ دن روزے رکھنے اور دعا کرنے کے لئے مخصوص کر دینا )
اپنے زیر تربیت افراد کے ساتھ رسمی اور غیر رسمی گفتگو
اپنے آس پڑوس میں دعائیہ چہل قدمی جس میں میں ملنے والوں کو رُک کر سلام کرتا اور اُن سے بات چیت کرتا ہوں
آن لائن اور ذاتی سطح پر ڈسکوری بائبل سٹڈی
میری ٹیم کے لئے قیادت کی افزائش کی تربیت
اپنی ذاتی روحانی افزائش اور نشو ونما کے لئے جاری و ساری تربیت تاکہ شاگرد سازی کے تربیت کار کی حیثیت سے میری مہارتوں میں اضافہ ہو ۔
ان چیزوں پر عمل کا یہی وقت ہے ۔
اب آپ بتایئے کہ ایسی کو ن سی سر گرمیاں ہیں جنہیں آپ کو ترک کر دینے کی ضرورت ہے ،تاکہ آپ تحریکوں کا آغاز کر کے اُنہیں آگے بڑھانے میں کامیاب ہو سکیں ؟
آپ کے ذہن میں جو کچھ آئے اُسے تحریر کرتے جائیں۔ اگلے دو یا تین دن میں اُسے خُدا کے ساتھ مل کر ایسی چیزوں کو چھوڑ دینے کے امکانات پر سوچ وبچار کیجیے۔ آپ نے اس مضمون سے جو کچھ سیکھا اور اُس کے نتیجے میں آپ جو کچھ بھی کرنا چاہتے ہیں، اُسے ڈی ایم ایم فرنٹیئر مشنز کے فیس بُک گروپ پر پوسٹ کیجیے یا ذیل میں کمنٹس کی صورت میں تحریر کیجیے ۔