Categories
حرکات کے بارے میں

دعا کے بارے میں سیکھنے کے قابل کچھ سبق

دعا کے بارے میں سیکھنے کے قابل کچھ سبق

جیری ٹروس ڈیل اور گلین سن شائن  کی بہت پڑھی جانے والی کتاب دی کنگڈم  اَن لیشڈ سے اقتباسات ، مصنفین کی اجازت کے ساتھ

( کِنڈل :   2470 – 2498  ، باب نمبر 9 ” بہت ذیادہ اور مسلسل دعا “)

شاگرد سازی کی تحریکوں میں سنجیدہ دعا اور روزوں کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ دعا کے بغیر کچھ بھی ممکن نہیں ہوتا۔ اس کے باوجود دنیا کے شمالی حصے کے چرچز دعا کے معاملے  میں بہت کمزور ہیں۔ ہم دنیا کے جنوبی خطوں کے بارے میں ایسے کون سے  تجربات حاصل کر چکے ہیں جن کا ذکر یہاں کیا جا سکتا ہے ؟

  • دعا سیکھنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ ایسے لوگوں کے ساتھ مل کر دعا کریں جو دعا کرنا جانتے ہوں۔ اس سلسلے میں کلاسز اور تربیت مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کوچنگ اور ماڈلنگ کے ذریعے بھی کامیابی مل سکتی ہے۔ لیکن دعا کے معاملے میں  بہترین استاد تجربہ ہے ۔
  • دعاؤں میں راہنمائی کے لئے زبور اور بائبل کی دعائیں استعمال کریں ۔
  • اس معاملے میں خُداوند کی دعا خاص طور پر اہم ہے۔ روح القدس کی آواز سُنیں جو مخصوص مقاصد کے لئے آپ کو مخصوص انداز میں  دعا کرنے کی   تحریک دے رہا ہوتا ہے ۔
  • چھوٹے پیمانے پر آغاز کریں۔ پوری رات جاگ کر دعا کرنے یا چالیس دن کے روزے رکھنے، یا کوئی ایسی چیز  کرنے کی کوشش نہ کریں جس کا جاری رکھنا مشکل ہو ۔اور روزے رکھنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کر لیں ۔شروع میں ہفتے میں ایک مرتبہ صبح سے شام تک کے روزے سے ابتدا کریں۔ جب آپ اس کے عادی ہو جائیں تو وقت کا  دورانیہ یا ہفتے میں روزے  رکھنے کے دنوں کی تعداد بڑھا کر خود کو چیلنج دیں۔ باب نمبر 3 میں افریقہ سے آنے والے دعائیہ شیڈول پر نظر ڈالیں تا کہ آپ کو اس معاملے میں نئے خیالات اور تصورات مل سکیں ۔ روزے رکھتے ہوئے دعا کو اضافی وقت دینا یقینی بنائیں اسی طریقے پر عمل کرتے ہوئے آپ ذیادہ سے ذیادہ دعا کرنے کی عادت اپنا سکتے ہیں ۔
  • ایک فرد کی حیثیت سے اپنے چرچ  یا دعائیہ رفاقت کی جماعت کو دعوت دیں کہ وہ آپ کے ساتھ  دعا اور روزے میں شامل ہوں ۔
  • نئے ایمانداروں کو دعا میں شامل کریں اور اُن سے دعا کروایں ۔
  • ذاتی دعا اور چھوٹے بڑے گروپوں میں جماعتی دعا کے ساتھ ساتھ چلتے پھرتے خُدا سے دعا کر کے بات کریں  اور اُس سے درخواست کریں کہ وہ آپ کے معاشرے میں اپنی بادشاہی لائے اور آپ کو کیسے اور کہاں آغاز کرنے کا طریقہ بھی بتائے ۔ ایسی ذاتی بات چیت جیسی دعا کے دوران، خُدا نے لوگوں کو اُن مخصوص گلیوں یا علاقوں کے نام سے بھی آگاہ کیا جہاں سے انہیں  کام کا آغاز کرنا تھا۔
  • کئی لوگوں کو دعا میں شامل کرنے کا تجربہ کریں ۔

مثال کے طور پر کئی سال پہلے کوریا کے چرچز نے جماعتی دعاؤں کو اتنی اہمیت دینا شروع کی کہ بہت سے مسیحی اپنی  پوری چھٹیاں دعا میں گزارنے لگے۔ اس طرح دعا ئیہ میٹنگز میں شراکت بڑھتی ہے۔ اور ایسی دعائیہ میٹنگز دنیا کے جنوبی حصے میں تیزی سے پھیلنے لگیں ۔دعائیہ راہنما دعا کے لئے ایک مخصوص علاقے کا نام  لیتے اور پھر ہر کوئی اُس مخصوص علاقے کے لئے با آوازِ بلند دعا کرنے لگتا ۔پھر کچھ دیر کے بعد دعا کے لئے ایک نیا موضوع بتایا جاتا اور پورا گروپ اُس معاملے پر دعا کرنے لگ  جاتا ۔

امریکی عام طور پر خاموش دعا کے عادی ہیں ،جس میں عموما ایک وقت میں ایک ہی شخص راہنمائی کر رہا ہوتا ہے۔  امریکیوں کو کورین انداز کی یہ دعا بہت عجیب لگے گی۔ تا ہم دنیا کے جنوبی حصوں میں لوگوں کو دعا کے عمل میں سر گرمی دکھانے کی غرض سے یہ ایک انتہائی عام اور مؤثر طریقہ کار ہے۔ اس طریقے میں دعا میں راہنمائی  کرنے والے مسلسل راہنمائی کے ذریعے مناجات کے موضوع بتاتے چلے جاتے ہیں اور پوری جماعت دعا میں بلند آواز سے حصہ لیتی ہے۔ اور پھر اُس کے بعد وہ کلام کی دعائیں پڑھتے ہیں جس سے جماعت کا ذہن  عبادت ، شکرانے ، توبہ ، دعائیہ گیت گانے اور یہاں تک کہ خاموش دعا کی طرف بھی چلا جاتا ہے۔ یہ طریقہ کار نصف رات اور پوری رات کی دعائیہ میٹنگز میں بھی استعمال ہوتا ہے ۔ روحانی جنگ ایک حقیقت ہے۔ اس جنگ میں دعا اور روزہ دو اہم ترین ہتھیار ہیں۔  انہیں استعمال کرنا سیکھئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے