CPM کے لازمی تقاضوں کا خاکہ ایک نیپکن پر۔حصہ دوم
حصہ اول میں ہم نے رُوح القدس کی ہوا کے لئے بادبان کھولنےاورسی پی ایم کے عمل میں خُدا کے دِل کے لازمی عناصر پر بات کی تھی۔ اب ہم اپنی توجہ مندرجہ ذیل موضوعات کی طرف بڑھاتے ہیں۔۔۔
چار کھیتیاں
خُداوند کے مقصد کے پورا کرنے کے لئے آپ کو خُدا اور انسان کی شراکت میں اپنا کردار ادا کرنا ہوتا ہے ۔اس میں پانچ انتہائی بیش قدر سر گرمیاں شامل ہیں۔ اس کے ذریعے آپ اس قابل ہو جاتے ہیں کہ خُد اآپ کو استعمال کر کے صحت مند اور باتسلسل تحریکیں چلانے لگے۔ آپ کو یہ لازما ًکرنا ہے کہ ہر تحریک کے نتیجے میں نئے ایماندار پید اہو جائیں۔ اس سادہ سے CPM کے منصوبے کو ہم چار کھیتیوں کی صورت میں ظاہر کرتے ہیں ۔کسی بھی صحت مند CPM کو چلانے کے لئے ان چاروں کھیتیوں کا ہونا ضروری ہے۔ دنیا پھر میں کسان اپنی کھیتیوں کے ساتھ ساتھ جھونپڑیاں یا مسکن بناتے ہیں جہاں وہ آرام کرتے ،اپنے اوزار سنبھالتے اور جنگلی جانوروں سے کھیتیوں کی حفاظت کرتے ہیں ۔ہمیں بھی ایسے ہی ایک پلیٹ فارم کی ضرورت ہے جو اُن راہنماؤں کی صورت میں ملتی ہے جو چرچز اور تحریکوں کی نگرانی کرتے ہیں ۔ہم ان چاروں کھیتیوں کو الگ الگ رکھتے ہیں تاکہ ہم جان سکیں کہ وہ اہم عناصر کیا ہیں جنہیں توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ لیکن ان کی کوئی خاص ترتیب ہونا ضروری نہیں ہے م۔ثال کے طور پر جب آ پ کسی کو یسوع مسیح تک لائیں تو ہو سکتا ہے کہ وہ پہلی کھیتی میں کام کر کے اپنے بھٹکے ہوئے خاندان کے لوگوں کو تلاش کر رہا ہو، اور اسی دوران آپ اُسے تیسری کھیتی ( شاگردی ) تک بھی لا سکتے ہیں۔ اور جب آپ اُسے شاگرد بناتے ہوئے تیسری کھیتی میں رکھ رہے ہیں تو آپ اُس کے اور اُس کے دوستوں کے ذریعے چوتھی کھیتی میں ایک چرچ بھی قائم کر سکتے ہیں ۔اس کے علاوہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ چاروں کھیتیوں میں مختلف گروپوں کے ساتھ ایک ہی وقت میں کام کر رہے ہوں ۔
پہلی کھیتی : خُدا کے تیار کئے ہوئے لوگوں کی تلاش ( لوقا 10: 6، مرقس 1: 17، یوحنا 4: 35، 16: 8)( یہ عمل تصویر کے اُس حصے میں نظر آتا ہے جہاں کیاریوں میں بیج بوئے جارہے ہیں اور اچھی مٹی کی تلاش کی جا رہی ہے )
CPM کے سر گرم کارکن یقین رکھتے ہیں کہ اُن سے پہلے روح القدس لوگوں کو تیار کر چکا ہے جو فوری طور پر مثبت ردعمل دیں گے( یا جلد ہی مثبت ردعمل دینے کو تیار ہوں گے )- ( یوحنا 16: 8) سینکڑوں کی تعداد میں روحانی بات چیت کے بعد وہ دیکھتے ہیں کہ کھیتی پہلے ہی تیار ہو چُکی ہے وہ توقع کرتے ہیں کہ سلامتی کے یہ فرزند دوسروں کے دلوں کو جیتنے کے لئے اہم کردار ادا کریں گے ( یوحنا 4: 35)۔ یہ لوگ اپنے اپنے علاقوں میں پہلے سے موجود ایمانداروں سے بھی رابطے کرتے ہیں جنہیں خُدا نے CPM کے اس مقصد کے لئے شریک بننے کو تیار کر رکھا ہوتا ہے ۔
لہذا آپ اور آپ کی ٹیم کو خُدا کے تیار کئے ہوئے لوگوں اور کھیتیوں کو پوری دلی جذبے کے ساتھ تلاش کرنے کی ضرورت ہے ہر چیز کو دو گروپوں میں تقسیم کر دیجیے: بچائے ہوئے یا بھٹکے ہوئے ۔ مرقس 1: 17 کی تعمیل کرتے ہوئے آپ کو بھٹکے ہوئے لوگوں کی تلاش کرنی ہے اور بچائے ہوئے لوگوں کو پورے دل کے ساتھ یسوع کے پیچھے چلنے میں مدد دینی ہے ۔
- آپ بچائے ہوئے لوگوں کی تلاش کریں جو اُس شہر یا اُس قوم میں آپ کے ساتھ مل کر رسائی حاصل کریں گے انہیں کیسے تلاش کیا جائے ؟ آپ انہیں خُدا کا مقصد سمجھائیں اور اُس کے بعد انہیں تربیت دینے یا اُن کے ساتھ سیکھنے کی پیش کش کریں ۔ وہ تمام CPM کی تحریک جنہیں میں جانتا ہوں وہ اسی انداز سے شراکت کے ساتھ شروع ہوئیں ایسے لوگوں کی تلاش کے لئے ہمیں روحانی بات چیت بار بار کرنے کی ضرورت ہے۔
- آپ اور آپ کی ٹیم مل کر کھوئے ہوئے سلامتی کے فرزند تلاش کریں اور اُن کے سامنے گواہیاں دینا شروع کریں آپ کو ایسے لوگوں کی تلاش کے لئے بار ہا ( سینکڑوں مرتبہ ) روحانی گفتگو کرنا پڑے گی سو CPM میں گواہی دینا یا تبادلہ خیال کے درمیان سوالوں کے جواب دینا ایک سادہ سے پُل کا کام کرتا ہے ۔
دوسری کھیتی : منادی کی افزائش ( لوقا 10: 7-9، متی 28: 18 -20 ) ( اسے بیج سے پھوٹتے ہوئے پودے کی تصویر کے ذریعے ظاہر کیا گیا ہے )
بھٹکے ہوئے یا بچائے ہوئے لوگوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ہمیں منادی کی افزائش کو مدنظر رکھنا ضروری ہے لازمی ہے کہ کھوئے ہوئے لوگ انجیل کی خوشخبری اس انداز سے سُنیں کہ وہ اپنے طور پر مسیح کے پیچھے چل سکیں اور پھر اُس منادی کی خوشخبری کو اُسی انداز میں استعمال کر کے دوسروں کو خوشخبری دے سکیں CPM میں ہم صرف کتابی افزائش کی بات نہیں کرتے ہم ہر طریقے کا جائزہ لیتے ہیں کہ کیا یہ افزائش کر سکتا ہے یا نہیں اگر افزائش ممکن نہ ہو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ یا تو یہ طریقہ بہت مشکل ہے یا میں شاگرد بنانے کی مہارتوں سے محروم ہوں ۔
ہر CPM میں بہت سے شاگرد منادی کر رہے ہوتے ہیں اور سینکڑوں اور ہزاروں لوگ اُسے سُن رہے ہوتے ہیں اور یہ تمام لوگ اُس کی افزائش کر سکتے ہیں۔ یہ نمونہ لوقا کے باب نمبر 10 آیت نمبر 7 میں دیا گیا ہے جس میں ایمان رکھنے والا اور خُد اپوری محبت سے حاضر ہوتے ہیں اور دعا ہوتی ہے کہ خُدا اپنی قوت کے ذریعے اپنی محبت کا اظہار کرے تاکہ واضح طور پر یسوع کی خوشخبری کی منادی کی جا سکے اور سب لوگوں کو واحد بادشاہ یسوع کے پاس بُلانے کی دعوت دی جا سکے۔
تیسری کھیتی : شاگرد سازی کی افزائش ( 2 تیمتھیس 2: 2، فلپیوں 3: 17 ، عبرانیوں 10: 24-25) ( اسے پھل لاتے ہوئے پودے کی صورت میں دکھایا گیا ہے )
جب لوگ ایمان لئے آئیں تو انہیں فوری طور پر چھوٹے چھوٹے گروپوں یاانفرادی بنیاد پر شاگرد سازی کے تعلق میں جوڑ لیا جاتا ہے ۔یہ شاگرد سازی ایسی ہوتی ہے جو قابلِ افزائش ہوتی ہے وہ مختصر دورانیے کی شاگرد سازی کی تربیت حاصل کرتے ہیں اور پھر اُن لوگوں کو تربیت دیتے ہیں جنہیں وہ گواہی دے رہے ہوتے ہیں یہ سب کچھ ایک قابلِ افزائش عمل کے ذریعے ہوتا ہے آخر کار وہ شاگرد سازی کے ایک طویل مدتی نمونے میں شامل ہو جاتے ہیں، جس کے ذریعے وہ خُد اکے کلام کو پوری طرح اپنے دل میں اتارتے ہیں۔ ضروری ہے کہ ہمارے پاس ایسا قابلِ عمل نمونہ ہو جو نئے ایمانداروں کی روحانی افزائش اور اُس افزائش کو آگے بڑھانے کے لئے کام کرنے کے قابل ہو ۔
شاگرد سازی کے قابلِ افزائش طریقوں میں ٹی ۔فور۔ ٹی یعنی تربیت کاروں کی تربیت جیسے طریقہ کار استعمال کئے جاتے ہیں اس طریقے میں ایماندار سب سے پہلے ایک محبت بھرے احتساب کے ذریعے اپنا جائزہ لیتے ہیں ، عبادت کرتے ہیں ، پاسبانوں کی نگرانی میں رہتے ہیں اور بار بار اپنے مقصد کی یاد دہانی کرتے ہیں۔ پھر وہ کچھ وقت خُداوند کے مقصد کو جاننے کے لئے بائبل سٹڈی کرتے رہتے ہیں۔ اس سے آگے بڑھ کر وہ تیار ہو جاتے ہیں کہ وہ خُدا کی فرمانبرداری میں اس سارے عمل کے درمیان سیکھے ہوئے اسباق کو عملی طور پر دوسروں تک پہنچا سکیں ا۔ور اس مقصد کے لئے دعا کرنا لازمی ہے ۔
چوتھی کھیتی : قابل ِ افزائش چرچز ( اعمال 2: 37-47 )
( اسے کٹی ہوئی فصل کے بنڈلوں کی صورت میں دیکھا گیا ہے )
شاگرد سازی کے عمل کے دوران ایماندار چھوٹے چھوٹے گروپوں یا قابلِ افزائش چرچ کی صورت میں ملتے ہیں۔ CPM میں اکثر چوتھے یا پانچویں سیشن کے بعد یہ چھوٹا سا گروپ ایک چرچ یا کسی چرچ کا حصہ بن جاتا ہے ۔ CPM کے اندر ایسے سادہ طریقہ کار موجود ہیں جس کے ذریعے بائبل کے اصولوں پر مبنی چرچ لوگوں کی تہذیبی ضروریات کے مطابق قائم کیا جا سکتا ہے۔ بہت سے لوگ اس مقصد کے لئے دائروی خاکےi بھی استعمال کرتے ہیں ۔
وسطی پلیٹ فارم : قابل افزائش راہنما ( ططس 1: 5-9، اعما ل 14: 23) ( اسے کسانوں یا چوپانوں کی صورت میں ظاہر کیا گیا ہے )۔
بہت سے ایماندار ایسے راہنماؤں کی صورت میں ابھریں گے جو قابل افزائش بھی ہوں اور اُس مرحلے پر کام کی راہنمائی بھی کر سکنے کے قابل ہوں اُن میں سے کچھ ایک چرچ کے راہنما بن سکیں گے، کچھ کثیر تعداد میں گروپوں کی راہنما ئی کر سکیں گے اور کچھ ایسے بھی ہوں گے جو پوری تحریک کی راہنمائی کرنے کے قابل ہوں گے ہر ایک کو اُس کی قیادت کی سطح کے مطابق مناسب راہنمائی اور تربیت کی ضرورت ہو گی ۔ CPM کی تحریکیں نہ صرف چرچز قائم کرتی ہیں بلکہ یہ تحریکیں راہنماؤں کی افزائش بھی کرتی ہیں ۔
تیروں کے نشان
بہت سے ایماندار ان چاروں کھیتیوں میں دیکھائے جانے والے عوامل بار بار دوہراتے جائیں گے – کچھ خُدا کے تیار کئے ہوئے لوگوں کی تلاش کریں گے ، کچھ منادی کریں گے ، کچھ شاگرد بنائیں گے اور تربیت دیں گے ، کچھ نئے گروپ قائم کریں گے اور کچھ لوگ گروپوں کو تربیت دے کر اس سارے عمل کو دوہرائیں گے لازمی نہیں ہے کہ ہر ایماندار اگلے مرحلے تک پہنچے (اسے ہر نئی کھیتی میں چھوٹے تیروں کے ذریعے ظاہر کیا گیا ہے ) CPM کی تحریکوں میں ایماندار حیرت انگیز حد تک آگے بڑھتے ہیں ، نہ صرف اپنی شاگردی میں بلکہ دوسروں کو منادی کرنے میں بھی۔
موت
ان تمام کاوشوں کا نتیجہ موت ہے ۔( یوحنا 12: 24) – کہ ایماندار اس سارے عمل کے دوران پوری ہمت کے ساتھ سب کچھ برداشت کرئے ، یہاں تک کہ خُد اکے مقصد کی تکمیل کے لئے جان بھی دےدے ( اسے زمین پر گرتے ہوئے دانے کی صورت میں ظاہر کیا گیا ہے ) جب تک ایماندار یہ قیمت اد اکرنے کو تیار نہ ہوں تو یہ سارا عمل محض کتابی رہ جاتا ہے ۔
اگرچہ کسی تحریک کے مشکل تصورات کو ایک باب میں بیان کرنا مشکل ہے ، دل اور چار کھیتیوں کی تصویر آپ کو بنیادی لازمی عناصر سے آگاہ کر دیتی ہے۔ CPM کے موثر اور سر گرم محرکین ایک ایسی رو قائم کر لیتے ہیں جس کے ذریعے اس عمل کا ہر مرحلہ اگلے مرحلے کی طرف بڑھتا ہے اور شاگرد اور ایماندار تربیت پاتے چلے جاتے ہیں۔ اس طرح سے ہم اپنی کشتی کے بادبان کھولتے ہیں کہ وہ آگے بڑھتی چلی جائے۔ جب میں دل اور چار کھیتیوں کی تصویر اپنے دوستوں کے لئے بناتا ہوں تو وہ CPM کی تحریکوں کی گہرائی اور وسعت جان کر حیران ہوتے ہیں۔ یہ منادی یا چرچز کے قیام کی کوششوں سے کہیں بڑھ کر ہے۔ یہ خُد اکی تحریک ہے ۔
کیا آپ بھی اپنے دوستوں کے لئے یہ ڈرائنگ ایک نیپکن پر بنا سکتے ہیں ؟
سٹیو سمتھ، ڈاکٹر آف تھیالوجی، ( 1962-2019 ) 24:14 اتحاد کے شریک سہولت کار اور متعدد کتابوں، بشموُل T4T: A Discipleship Re-Revolution ،کے مصنف تھے ۔ انہوں نے تقریباً دو دہائیوں تک دُنیا بھر میں چرچز کی تُخم کاری کی تحریکوں کو تربیت دی اور متحرک کیا۔
یہ مواد مشن فرنٹئیرز www.missionfrontiers.org کے جولائی-اگست 2103 کے شمارے میں صفحات 29-31پر اور 24:14 – A Testimony to All Peoples کے صفحات 213- 222 پرشائع ہُونے والے ایک مضموُن کی تدوین شدہ شکل ہے۔ اور24:14 اورAmazon پر دستیاب ہے۔
(1) چرچز کے دائروی خاکوں کی تفصیل کے لئے مشن فرنٹئیرز www.missionfrontiers.org کے ستمبر- اکتوبر 2012 کے شمارے میں صفحات 22-26پر شائع ہونے والا مضمون “The Bare Essentials of Helping Groups Become Churches: Four Helps in CPM” مُلاحظہ کیجئے۔