ہمارا تعارُف

14:24 آپ
ہی کی
تنظیم ہے

ہماری جماعت یسوُع کی مکمل اِطاعت اور اُسے روشناس کرانے کے لئے پُر عزم ہے. ہماری جماعت مشترکہ کاوشوں کے زریعے چرچ کی تُخم کاری کی تحریکوں کو پھیلانے میں سرگرم تعاون پیش کرتی ہے۔ ہم مِل کر ہنگامی بُنیادوں پر اُن قوموں اور علاقوں کو اپنے دائرہِ کار میں لاتے ہیں جو ابھی تک اِنجیل کا پیغام نہیں سُن سکے۔ اس مقصد کے لئے لازماً درکار قربانی کے جذبے سے آراستہ، ہم ہر قوم اور ہر علاقے پر اپنی توجہ مرکوُز رکھتے ہیں، جب تک کہ ارشادِ اعظم کی تکمیل نہ ہو جائے۔

ہم آپ کے منتظر ہیں کہ آپ بھی ہماری جماعت میں شامل ہو کر تاریخ کی اِس عظیم ترین داستان کا کردار بن جائیں! 

ہماری داستان

گزشتہ تیس سال بے مثال رہے ہیں ۔ تحریکوں نے ارشادِ اعظم کی انجام دہی کے لئے ہمارے طریقہء کار کو تبدیل کر دیا ہے۔ چرچ کی تُخم کاری کی تحریکیں روئے زمین پر رسائی کے لئے مشکِل ترین علاقوں تک پہنچ چُکی ہیں اور وہ دِن دُور نہیں جب ہم کہہ سکیں گے چرچ کی افزائش اور وسعت کے لئے کاوشیں کرنے والی جماعتیں ایسی قوموں اور علاقوں تک رسائی حاصل کر چُکی ہیں جنہیں ابھی تک انجیل کا پیغام نہیں مِلا تھا۔

24:14 کی داستان تحریک کے بانی رہنماؤں کی زُبانی سنیئے اِس تصور کا جنم کیسے ہوا، اور یہ جماعت اتنی اھمیت کی حامِل کیوں ہے؟ اِس بارے میں مزید پڑھنے کے لئے نیچے کلِک کیجئے۔

ہم کون ہیں؟

ہم ایسی ہم خیال تنظیموں، چرچز اور ایمانداروں کی ایک جماعت ہیں جنہوں نے ایک تصور کو حقیقت میں بدلنے کا عہد کر رکھا ہے۔(31 دسمبر 2025 تک خُدا کی بادشاہی کی پیش روی کے لئے ایک مؤثر حکمتِ عملی کے زریعے اُن سب قوموں تک رسائی حاصل کی جائے جنہیں ابھی تک اِنجیل کا پیغام نہیں مِلا۔)۔ یہ حکمتِ عملی چار بُنیادی اُصولوں پر مبنی ہے: تحریکیں، سب قومیں اور علاقے,اِشتراک اور فوری عمل کا تقاضا۔

ہماری جماعت کی ساخت اور تنظیمی ڈھانچہ لچکدار ہے، جِس سے باہمی اِشتراک میں مدد ملتی ہے۔ اِس ڈھانچے کا مقصد جماعت کے مفادات کا تحفُظ اور روئے زمین پر خُدا کے جلال کو وسعت دینا ہے۔ تاہم ، 24:14 کی اصل روح جماعت کے ارکان ہیں، محض ساخت نہیں.

آپ 24:14 کیوں کہلاتے ہیں ؟

متی 24:14 اس اقدام کی بنیاد ہے ۔ یسوع نے وعدہ کیا:” بادشاہی کی اِس خُوشخبری کی منادی تمام دُنیا میں ہو گی، تا کہ سب قوموں کے لئے گواہی ہو۔ تب خاتمہ ہو گا۔” ہمارا مرکزِنگاہ اُن کاوشوں میں شراکت ہے، جِن کے زریعے اِنجیل کو دُنیا کی سب قوموں تک پہنچانا یقینی بنایا جائے۔ ہماری تمنا ہے کہ ہم اُس کام کی تکمیل کرنے والی نسل بن جائیں جَس کا آغاز یسوُع نے کیا تھا اور جِس کی خاطر ہم سے قبل ایمانداروں نے اپنی جانیں قربان کیں۔ ہم جانتے ہیں کہ یسُوع واپسی کے لئے اُس وقت کا متظر ہے جب سب قوموں کو اِنجیل کے پیغام کا جواب دینے کا موقع مِل چُکا ہو اور قومیں اُس کی دُلہن بن چُکی ہوں۔

24:14 ہمیں ارشادِ اعظم کی تکمیل کی جانِب اگلا بڑا قدم اُٹھانے کے قابِل بنائے گی۔ یہ سب قوموں اور علاقوں میں آج تک شروع ہونے والی شاگردی اور چرچ سازی کی تحریکوں میں سے سب سے بڑھ کر زیریں اور انفرادی سطح کی تحریک ہے۔
کرٹس سارجنٹ

#MOVEMENTS

چرچز کی تُخم کاری کی تحریکیں

چرچز کی تُخم کاری/شاگرد سازی کی تحریکوں کا اُسلوب اِس لحاظ سے بہت خاص ہے کہ اِس کی کامیابی کی شرح افزائشِ آبادی کی شرح سے بڑھ کر ہے اور یہ نا رسا علاقوں تک رسائی میں معاون ہے۔

#savethelost

تمام نا رسا قومیں اور مقامات

یسوُع ” کھوئے ہوؤں کو ڈھونڈنے اور بچانے کے لئے” آیا اور اُس نے ہمیں ” آدم گیر” بننے کی ذمہ داری دی۔ ہم نے خُود کو ایسی تمام قوموں اور علاقوں تک مکمل رسائی حاصل کرنے کے لئے وقف کر رکھا ہے جِن تک کوئی بھی رسائی حاصل نہیں کر سکا۔

#COMMUNITY

باہمی شراکت

چرچز، نیٹ ورک، فِرقے، تنظیمیں اور تحریکیں یہ تسلیم کرتے ہوئے، کہ اِس ذمہ داری سے عہدہ براء ہونے کے لئے ایک متحد جماعت کی حیثیت سے کام کرنا ضروری ہے، 24:14 کے جھنڈے تلے باہم شریک ہوتی ہیں۔

#WORKINGTOGETHER

ایثار اور قربانی پر مبنی فوری عمل

ہمارا باہمی ابتدائی مقصد یہ ہے کہ 2025 تک دُنیا بھر کی ایسی تمام قوموں اور علاقوں تک پہنچا جائے جِن تک کوئی رسائی حاصل نہیں کر سکا۔ اِس کے لئے ہماراسوال ہے کہ ” کیا کرنا ہے؟”، بجائے اِس کے کہ “میں کیا کر سکتا ہوں؟”

کیا آپ کا کوئی سوال ہے ؟

24:14نے اکثر پوچھے جانے والے سوالات کی ایک فہرست مرتب کی ہے۔
جِن کے زریعے ہمارےبُنیادی نُکتہء نظر، مشن اور عقائد کی وضاحت میں مدد ملے گی۔
مزید پڑھنے کے لئے ذیل میں بٹن پر کلک کریں.