وسائل

24:14سب قوموں کے لئے ایک گواہی

24:14 سب قوموں کے لئے ایک گواہی، 24:14 تحریک کے تصور پر مبنی کتاب ہے، جو متحرک ہونے کی فوری ضرورت کے لئے ایک واضح پُکار ہے۔ تحریک کے رہنماؤں اور حکمتِ عملی ترتیب دینے والوں کے ایک متنوع گروہ کی ترجمانی کرتی ہوئی کتاب، 24:14سب قوموں کے لئے ایک گواہی متعدد زبانوں اور پلیٹ فارموں پر بِلاقیمت دستیاب ہے۔ مطبوعہ کتاب کثیر تعداد (30 سے زائد) میں حاصل کرنے ، یا دیگر زبانوں میں تراجِم تک رسائی حاصل کرنے کے لئے ہمیں [email protected] پر ای میل ارسال کریں۔

Pdf

کیا آپ کا کوئی مخصوص اور پسندیدہ موبائل بُک ریڈر ہے ؟
مفت ڈاؤن لوڈ کریں
ایمیزون کِنڈل, ایپل بُکسیا بارنز اینڈ نوبل.

عالمی تحریک کا شماریاتی جائزہ

24:14 کے کارکنوں کی تندہی سے کی گئی تحقیق اور اعدادوشمار اکٹھا کرنے کے باعث ہمیں پہلی مرتبہ تحریک کی ترقی کی ایک عالمگیر تصویر حاصل ہوئی ہے۔ دُنیا بھر میں تحریک کی پیش روی کے شماریاتی جائزے سے آگاہی کے لئے ذیل میں دیا گیا ڈیش بورڈ ملاحظہ کریں، جہاں تازہ ترین اعدادوشمار با قاعدگی سے پیش کئے جاتے ہیں۔ آپ یہاں سے یہ پریزنٹیشن ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:24:14 ڈیش بورڈ.

تحریک کے ہم قدم رہنے کے لئے لوازمات

شاگردوں کے لئے لوازمات
زرائع اِبلاغ کے استعمال کو اِنجیل کے پھیلانے اور تحاریک کا آغاز کرنے کے لئے اولین اِنتخاب بنانے کی خواہِش نے شاگردوں کے لئے لوازمات کو جنم دیا۔ یہ سافٹ وئیر جسے ابتدائی طور پرنئے آنے والے روابط سے منسلِک رہنے کی غرض سے تشکیل دیا گیا تھا، اب تحریک کے ساتھ ہم قدم رہنے کے لئے ایک مکمل وسیلے کی شکل میں ڈھل چُکا ہے۔ جدید ترین سیکیورٹی سے مزین اِس سافٹ وئیر کی ساخت آپ کو اپنے اعداد و شمار کی کُلی ملکیت اور اختیار دیتی ہے۔ کوئی بھی ٹیم یا منسٹری اِس سافٹ ویئر کو پوری طرح خُود مُختار اور زاتی صورت میں حاصل کر سکتی ہے۔ یہ سافٹ ویئر آپ کو آزادانہ طور پر 24:14 یا دیگر با اعتماد شراکت داروں کے ساتھ اعداد و شمار کی محفوظ اور بلا اندیشہ شراکت کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

شاگردوں کے لئے لوازمات کا سافٹ ویئر افراد یا انجمنوں کے ساتھ بیک وقت ہم قدم رہنے کے لئے تشکیل دیا گیا ہے یہ چھوٹی بڑی، ہر حجم کی تحریک کے روابط، بپتسموں، گروہ سازی کی سرگرمیوں، کلیسیاؤں اور تحریکوں کے اعداد و شمار کو با آسانی سمجھ میں آنے والے ڈیش بورڈز، چارٹس اور نقشوں کی صورت میں پیش کرتا ہے۔ یہ 9 مختلِف زبانوں میں دستیاب ہے اور اِس کی ساخت تراجِم میں آسانی اور مزید زبانوں کے اِضافے کی سہولت بھی پیش کرتی ہے۔ شاگردوں کے لئے لوازمات کے سافٹ ویئر کی کوئی قیمت نہیں۔ یہ 24:14 کے سب شراکت داروں کے لئے بلا قیمت دستیاب ہے۔

جین میپر
جین میپر نئے چرچز کی تخم کاری کے سلسلے کے ساتھ ہم قدم رہنے کے لئے تشکیل دی گئی ایک ایپ ہے۔ اس میں ہم عصر کاوشوں، چرچ کی نشوونما، مخلتلف سماجی گروہوں کی موجودگی اور جغرافیائی محلِ وقوع کی معلو مات رکھنے کی سہولت موجود ہے۔

جغرافیائی بنیادوں پر ہونے والی کاوشوں کو دیکھا، مرتب و مدون کیا اور اِرسال کیا جا سکتا ہے۔ ہم عصر کاوشوں کے نقشوں میں علامات کا استعمال کیا گیا ہے جن کے زریعے چرچ کی نشوونُما کا تخمینہ لگایا جا سکتا ہے۔ دنیا بھر میں مصروفیت کی پیمائش کرنے کے لئے ملک کی طرف سے ایک عالمی قوم گروپ کی فہرست دستیاب ہے. جین میپر آپ کے فون کے جی پی ایس کا استعمال کر کے گروپوں کے جغرافیائی محلِ وقوع کا تعین کرتا ہے، لیکن اگر چاہیں تو یہ جیو کوڈ سرچ بار یا کسی نقشے کا استعمال بھی کر سکتا ہے جِس کے زریعے کِسی بھی مقام کو مرکوز کر کے اُس کی نشاندہی کی جا سکتی ہے

ایک محفوظ سرور پر آن لائن ہو کر معلومات اور اعداد و شمار اپلوڈ کرنے سے قبل جین میپر آف لائن موڈ میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تربیتی ویڈیوز یہاں دیکھی جا سکتی ہیں.

تحریک کے قائدین کے لئے رہبر جریدہ

ایکسل ایک آن لائن جریدہ ہے جسے تحریکوں کے قائدین، تحریکوں کے دیگر قائدین کے لئے تصنیف کرتے ہیں۔ اِسے رن منسٹریز اور 24:14 کی جانِب سے مشترکہ طور پر شائع کیا جاتا ہے۔ ستمبر 2019 میں پھلی مرتبہ شائع وہنے والے جریدے، ایکسل کو عملی میدان میں سرگرم ایسے لوگوں کے لیے ترتیب دیا گیا ہے جو تحریکوں کی ابتدا کرنے، اُنہیں وسعت دینے اور اُنہیں مزید موثر بنانے میں معاونت کرنے کے جذبے سے سرشار ہیں۔

ایکسل کے لئے تحفظ اہم ترین امر ہے۔ اگر آپ نئے چرچز کی تخم کاری کے عمل میں معاونت کے لئے متحرِک ہیں اور ایکسل کی رُکنیت حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں تو بٹن کلِک کر کے رُکنیت حاصل کیجئے۔ آپ کو ایسے حوالے فراہم کرنے ہوں گے، جِن کی تصدیق کر کے ہم آپ کی رجسٹریشن کے عمل کو مکمل کر سکیں۔

چرچز کی تخم کاری کی تحاریک کی تربیت کے وسائل

چرچز کی تخم کاری کی تحاریک میں سرگرم ایک عالمگیر برادری ہوتے ہوئے، 24:14 خُدا کی بادشاہی کی طرف پیش روی کے سلسلے میں متنوع اسالیب کا استعمال کرتی ہے اور کسی ایک مخصوص اسلوب کی حامی نہیں۔ تا ہم، یہ ہمارے شراکت داروں میں سے چند کی جانب سے فراہم کئے گئے عمومی تربیتی طریقہ ہائے کار اور وسائل ہیں۔

کیا ہم اِس میں مزید کُچھ شامِل کر سکتے ہیں ؟

24:14 تحریک سازی کے اُن وسائل کا جائزہ لے گی جو ہماری جماعت کے اراکین مؤثر طور پر اِستعمال کر چُکے ہیں۔ اگر آپ کے پاس کوئی اضافی وسائل موجود ہیں جو آپ کے خیال میں اِس صفحے میں شامِل ہونی چاہیے ہیں تو آپ ذیل میں ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ تائید و فروغ کا مواد آپ کی اپنی ویب سایٹ پر موجود ہو، مسیح کے بدن کو مشترکہ طور پر مستحکم کرے، تحریک سازی کے اصولوں پر مبنی ہو اور بلا قیمت دستیاب ہو۔