تحریکوں کو تعاون فراہم کرنے کے لئے میری مہارت کا استعمال کیجئے

تحریک کے وسائل کی جماعت میں شمولیت اختیار کیجئے۔

آپ دُنیا بھر میں نئی شروع ہونے والی تحریکوں کو اپنی مہارتوں اور تجربے کی صورت میں تعاون فراہم کر سکتے ہیں۔ آپ کس طرح اپنی مہارتوں اور تربیت کو استعمال کر کے تحریکوں کی افزائش کر سکتے ہیں؟اس کے لئے ہم نے آپ کی رہنمائی کی غرض سے مضامین کا ایک سلسلہ ترتیب دیا ہے مزید معلومات کے لئے اپنی دلچسپی کے مطابق کسی بھی سیکشن پر کلک کیجئے.

کاروبار اور تجارت کے وسیلے سے مشن

دُنیا بھر میں 80 فی صد تحریکوں کا جنم دیگر تحریکوں سے ہوتا ہے۔ تحریکوں کے تجربہ کار رہنُما ثقافتی اعتبار سے قریب ترین علاقوں میں تحریکوں کا آغاز کرنے کے لئے بہترین افراد ہوتے ہیں۔ تحریکوں کا آغاز کرنے والے افراد کو کاروباری معاونت کی فراہمی اور انہیں کاروباری مہارتوں سے آراستہ کرنا، ایک نئے میدان میں مشن کی با تسلسل کامیابی کی ضمانت دیتا ہے۔

مزید جانیئے۔

مہاجرین اور امداد

ایسے مہاجرین جو کسی نئے میزبان مُلک میں منتقلی کے دور سے گزر رہے ہوں، یسوع کی محبت کے ٹھوس انداز میں اظہار کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔ صدمے سے نکالنے کے لئے مشاورت، تعلیم و تدریس، گھروں کی تعمیر، سماجی ترقی اور پیشہ ورانہ تربیت دینے کی مہارتیں امدادی سرگرمیوں میں مشغول تحریکوں کو مدد دینے کے لئے استعمال کی جا سکتی ہیں۔ مزید جاننے کے لئے آج ہی رسائی حاصل کریں.

مزید جانیئے۔

ٹیکنالوجی کے وسیلے سے مشن

تحریکوں کو کلیدی اعدادوشمار جیسے شاگردوں اور چرچز کی تعداد سے آگاہ رکھنے، شاگرد سازی سے متعلقہ مواد کی ترسیل کے لیے ایپس کی تیاری یا مہاجرین کو اپنے خاندانوں سے رابطے میں رہنے کے لئے مدد فراہم کرنے والے پروگرامر اور ٹیکنالوجی کے ماہرین مشنز کی دُنیا میں بہت مؤثر ثابت ہو رہے ہیں۔ جانیئے کہ آپ کس طرح شامل ہو سکتے ہیں۔

مزید جانیئے۔

تائید و حمایت اور مالی امداد کا حصول

کیوں نہ آپ کے سماجی روابط کا سرمایہ استعمال کیا جائے ؟ اپنے سوشل میڈیا، کھانے کی دعوتوں، کھانے پکانے کے مشاغل، یا بیرونی سرگرمیوں مثلاً دوڑیں، ہائیکنگ، سائیکل سواری، یا کسی بھی اور سرگرمی کو شعور بیدار کرنے اور فیاضی کا جذبہ اُبھارنے کے لئے استعمال کیجئے۔ چاہے آپ کی توجہ تعلیم و تدریس یا مالی امداد کے حصول پر مرکوز ہو، آپ 24:14 کی انجمن کی مدد کے لیے اختیار کے حامل ہیں!

مزید جانیئے۔