سرگرم شمولیت اختیار کیجئے
خُدا کی بادشاہی کی پیش روی کی تحریکیں
کایا پلٹ رہی ہیں۔
گذشتہ 30 سالوں میں دنیا کی آبادی کا تقریباً 1 فیصد حصہ چرچز کی تُخم کاری کے باعث یسوع کے پاس آچُکا ہے۔
ہماری نسل کا اپنے دور میں ارشادِ اعظم کی تکمیل کا کام محض ایک خواب نہیں۔
جماعت میں شمولیتاِختیار کیجئے۔
- اگر آپ ارشادِ اعظم کے بارے میں پُرجوش ہیں،
- اگر آپ خُدا کی بادشاہی کی پیش روی کی تحریکوں میں خُدا کے عملی کردار کے بارے میں پُرجوش ہیں،
- اگر آپ نا رسا قوموں اور علاقوں تک رسائی کے خلا کی نشاندہی اور اُسے پُر کرنے کی فوری ضرورت سے آگاہ ہیں،
- اگر آپ ایمان رکھتے ہیں کہ مسیح کے بدن میں شراکت اور رفاقت اس ذمہ داری کی تکمیل کے لئے لازمی ہے،
- اگر آپ ” میں کیا کر سکتا ہوں؟” سے آگے بڑھ کر ” کیا کرنے کی ضرورت ہے؟” تک جانا چاہتے ہیں،
- تو یہ جماعت آپ کے لئے ہے۔
جماعت میں کون شامل ہوتا ہے؟
جماعت میں کون شامل ہوتا ہے؟
جب کہ مُختلف علاقوں میں مُختلف اقسام کے سیکیورٹی کے خدشات ہیں، ہماری ٹیم شمولیت کی ہر درخواست پر اِنفرادی طور پر غور کر کے آپ کو اُن لوگوں کے ساتھ منسلِک کراتی ہے جو آپ کے علاقے میں 24:14 کے نصب اُلعین کے حصول کے لئے سرگرم ہیں۔
تحریک کو مہمیز کرنے والے اور سرگرم اراکین
یہ افراد جماعتی اور انفرادی تربیت کا اہتمام کرتے، دیگر رہنماؤں کی مدد سے اپنی صلاحیتوں کو نکھارتے اور دُعائیہ تحریکوں میں شامِل ہوتے ہیں جو ہر خلا پُر کرنے کے لئے حکمت ِ عملی مرتب کرتی ہیں۔
تربیت کار اور کوچز۔
اولین صفوں کی مشنری ٹیموں ، جماعتوں کی مرحلہ وار آراستگی اور تمام نا رسا قوموں اور علاقوں میں چرچز کی تُخم کاری کی تحریکوں کو تعاون فراہم کرنے کے لئے تربیت کاروں اور کوچز کی ایک مربوط جماعت تشکیل پا رہی ہے۔
چرچز کے پاسٹر
24:14ہر شاگرد کو شاگرد ساز اور ہر چرچ کو کھوئے ہوؤں تک پہنچنے کے لئے شاگردوں کی تربیت کا مرکز سمجھتا ہے۔ چرچز کے رہنُما جماعت میں شامل ہو کر اُنہیں علاقائی اور عالمی سطح پر مربوط ہونے میں مدد دیتے ہیں۔
مشنری ایجنسیاں اور مربوط نیٹ ورک
ایجنسیوں اور نیٹ ورکس نے نا رسا قوموں تک رسائی میں 24:14 کی معاونت کے لئے کلیدی کردار ادا کیا ہے یہ محفوظ طریقے سے حساس اعداد و شمار کی ترسیل کرتے ہیں اور ارشادِ اعظم کی تعمیل کے لئے ہر علاقے میں باہم تزویراتی حکمتِ عملی مرتب کرتے ہیں۔
مناجاتی اور دُعائیہ رہنُما۔
دُنیا بھر میں چرچز کی تُخم کاری کی تحریکوں کو تعاون فراہم کرنے کے لئے دُعائیہ رہنُما پورے دِل و جان سے سر گرمِ عمل ہیں
تحاریک کی ابتدا اور اُن کے لئے تعاون کیجئے
کیا آپ کِسی تحریک کے سر گرم کارکُن یا کسی ایجنسی/ چرچ کے رہنُما نہیں؟ آپ کے لئے ایک اِنتہائی اہم کردار ہے۔ بات چاہے آپ کے اپنے علاقے میں تحریک کے آغاز کی ہو، یا کُرہء ارض کی دُوسری جانِب کِسی تحریک کی معاونت کی، یسوع کا ہر فرمانبردار شاگرد ارشادِ اعظم کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کرے گا۔