جماعتوں کی مرحلہ وار تیاری اور آراستگی
مشنری تربیت میں ایک عالمگیر انقلاب جاری ہے۔
جماعتوں کی مرحلہ وار تیاری اور آراستگی( جِسے سی پی ایم ٹریننگ مراکِز کے طور پر بھی جانا جاتا ہے) ایسا تعاملی تربیتی ماحول فراہم کرتے ہیں جِس کی سہولت کاری تحاریک کے تجرُبہ کار اساتذہ کرتے ہیں۔ یہ اساتذہ شُرکاء کی ایسی انفرادی تربیت کرتے ہیں جس سے وہ تحاریک کی پیش روی کا محرک بن کر مقامی جماعت کا حصہ بنتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ اُس اگلے مقام یا جماعت تک رسائی حاصل کرنےکی تیاری کر رہے ہوتے ہیں جِن کے لئے خُدا اُنہیں بُلا رہا ہوتا ہے۔

مرحلہ وار تربیت کا اُسلوب
لوگ بہترین طور پر تب سیکھتے ہیں جب اُنہیں ایک تجربہ کار اُستاد کے زیرِنگرانی اپنی تربیت کو عملی صوُرت میں ڈھالنے کا موقع ملتا ہے۔ ہم نے یہ بھی دیکھا ہے کہ لوگ تحریکیں چلانے کی بہتریں تربیت تب ہی حاصل کر سکتے ہیں جب وہ مُختلف تہذیبی تناظروں میں جانے سے قبل اپنی تربیت کا اِطلاق اپنے مقامی تہذیبی تناظر میں کرتے ہیں۔
پہلا مرحلہ
اپنے تہذیبی تناظر کی سرگرمیاں
تحاریک کی تربیت کے نئے شرکاء کو اُن کے اپنے تہذیبی تناظر میں چرچز کی تُخم کاری کی تربیت دی جاتی ہے۔ یہ عملی اور تجرباتی تربیت ہے؛ افزائشی شاگرد سازی کی بُنیادی تربیت، جس میں طلبا دُعا کرنے، شاگرد بننے، اِنجیل کی بشارت دینے، شاگرد سازی، چرچ کے قیام اور افزائش کی مبادیات سیکھتے ہیں۔
دُوسرا مرحلہ
بین اُلتہذیبی سرگرمیاں
تربیتی تحریک کے اس دوسرے مرحلے میں طلبا کوایک ایسے عملی میدان میں منتقل کیا جاتا ہے جس کے زریعے انہیں مختلف ثقافتی ماحول سے مطابقت اختیار کرنے اور چرچز کی تُخم کاری کے لوازمات کو نا رسا علاقوں میں استعمال کرنے میں مدد ملتی ہے۔ مرحلہ وار تربیت کی ایسی جماعتیں ایسے بہت سے متنوع ماحول اور تناظر میں پائی جاتی ہیں جو تحاریک کی موجودہ صورتِحال کو مظبوط بنانے کے لیے نئی تحریک کا آغاز کرنے کو کوشاں ہوتی ہیں۔ ان میں سے ہر ایک مرحلے کے رہنُما تحریکوں کے حقیقی تجرُبے کے حامل ہوتے ہیں۔
تیسرا مرحلہ
نئی نا رسا قوموں کے لئے سرگرمیاں
تیسرے مرحلے میں طالبِعلم عملی سرگرمیاں شروع کرنے کے لیے ایک ایسی قوم تک پہنچتا ہے جِس تک کسی نے رسائی حاصل نہیں کی ہوتی۔ دوسرے مرحلے سے نا رسا قوم تک رسائی اکثر ایک چیلنج ثابت ہوتی ہے کیونکہ اِس نئے ماحول میں دوسرے مرحلے جیسا آرام، تعاون، تربیت اور افزائش نہیں ہوتی۔ تیسرے مرحلے میں طالب علم کی کوششوں کو مہمیز کرنے کے لئے تربیت پر بہت زور دیا جاتا ہے۔
چوتھا مرحلہ
تحاریککا آغاز کرنے کی تحریکیں
اس مرحلے پر تحریک پُختہ ہونے لگتی ہے اور باہر کی نئی تحریک کے طلبا کے لئے تربیتی ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے سرگرم کارکنوں کو بھی تیار کر کے عملی میدان میں بھیجتی ہے۔ ہم اس مرحلے کوبھی یہاں فہرست میں شامل کرتے ہیں کیونکہ 80 فی صد عالمی تحریکیں پہلے سے موجود تحریکوں سے جنم لیتی ہیں۔ لہٰذا باقی ماندہ نا رسا قوموں تک پہنچنے کے لئے ضروری ہو گا کہ تحریکیں تسلسل سے سر گرمِ عمل افراد کو نئی قوموں اور علاقوں میں بھیجتی رہیں۔
مرحلہ وار تربیت کی جاعتوں کے بارے میں مزید پڑھیں ۔
ہم جماعتوں کی مرحلہ وار تیاری اور آراستگی( جِسے سی پی ایم ٹریننگ مراکِز کے طور پر بھی جانا جاتا ہے) کے بارے میں محفوظ دستاویزات کو دستیاب رکھنے کے ساتھ ساتھ “مبتدیوں کے لئے ہدایت نامہ” بھی پیش کرتے ہیں جنہیں جماعتوں کی مرحلہ وار تیاری اور آراستگی کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ گہرائی میں جا کر انہیں جانیے۔ اپنی تحریک یا چرچ میں جماعتوں کی مرحلہ وار تیاری اور آراستگی کی تربیت کا آغاز کریں۔