اکثر پُوچھے جانے والے سوالات اور معلومات
اکثر پُوچھے جانے والے سوالات
14: 24کا عقیدہ لوسین کوونینٹ سٹیٹمنٹ آف فیتھ پر مبنی ہے۔ اگر آپ اسے پڑھنا چاہیں، تویہاں پڑھ سکتے ہیں۔
نہیں، ہمارا نصب اُلعین یہ ہے کہ 31 دسمبر 2025 تک تمام نا رسا قوموں کو خُدا کی بادشاہی کی پیش روی کے عمل میں ایک مؤثر حکمت ِعملی کے زریعے شامل کر لیا جائے۔ اِس کا مطلب یہ ہے کہ تحریک کی تزویراتی حکمتِ عملی سے لیس ایک ٹیم (مقامی یا غیر مُلکی) ہر نا رسا قوم اور مقام پر موجُود ہو گی۔ اِس کام کی تکمیل کی کوئی معین تاریخ نہیں ہے۔ یہ خُدا کی ذمہ داری ہے۔ تحریک کب زور پکڑتی ہے، اِس کا فیصلہ خُدا کرتا ہے۔
یسوع کو ارشادِ اعظم دیے ہوئے 2000 سال گزر چُکے ہیں 2پطرس 3:12 ہمیں “خُدا کے اُس دِن کا منتظر اور مشتاق” رہنے کو کہتا ہے۔ زبُور 90:12 ہمیں اپنے دِن گننے کو کہتا ہے۔ 24:14 کے بانیوں کی ایک جماعت نے خُدا کی حضوری میں حاضر ہو کر سوال کیا کہ کیا ہمیں کسی حتمی تاریخ کا تعین کرنا چاہیئے یا نہیں۔ ہم نے محسُوس کیا کہ خُدا ہم سے کہہ رہا تھا کہ ایک فوری اور حتمی تاریخ متعین کرنے سے ہم مقصد کے حصول کے لئے اپنے وقت کا دانشمندانہ استعمال کر سکیں گے اور درکار قربانیاں دے سکیں گے۔
در حقیقت،تحریکوں میں بدعت کا وجود عموماً بہت کم ہوتا ہے جس کی وجہ شاگردی میں باہمی تعامل کی موجودگی ہے بدعت ایک ایسا بیج ہے جو دشمن ایمانداروں کے گروہوں میں بوتا ہے، چاہے وہ تحریکوں کا حصہ ہوں یا روایتی چرچ سے وابستہ ہوں۔ سوال یہ نہیں کہ کیا دشمن ایسے مسئلوں کا بیج بوئے گا، بلکہ سوال یہ ہے کہ کیا ہم شاگردوں اور چرچز کو ایسی مہارتوں سے آراستہ کر رہے ہیں کہ جب ایسی جھوٹی تعلیمات جنم لیں تو وہ اُن کے خلاف تحفظ کر سکیں اور اُن سے نمٹ سکیں۔ حتیٰ کہ نئے عہد نامے کے چرچ کو بھی ایسے چیلنجوں کا سامنا تھا، لیکن ایمانداروں کوکلام کی قدرت پر اِنحصار کرنا اور ایک جسم بن کر اکٹھے کلام پڑھنا سکھا کر ( جیسا کہ ااعمال 11: 17 میں لِکھا ہے)ایسے شاطر اور متاثر کُن جھُوٹے نبیوں کے خلاف صف آرا کیا جا سکتا ہے۔ علم کی بنیاد کی بجائے فرمانبرداری کی بنیاد پر قائم شاگردی پر توجہ مرکُوز کر کے بھی بدعت کے خلاف تحفظ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ دوسرے الفاظ میں، شاگردوں کا نصب اُلعین محض علم کا حصول نہیں، بلکہ اُن کی شاگردی کا پیمانہ اُس علم کی اطاعت ہے۔
نہیں، ہم تسلیم کرتے ہیں کہ خُدا نے متعدد چرچز، مشنری تنظیموں اور نیٹ ورکس کو مخصوص خدمات کے لئے بُلا رکھا ہے۔ 24:14 ایسے افراد اور تنظیموں پر مشتمِل ہے جو کامیابی سے تحریکوں کا محرک بن چُکے ہیں، یا اِس کی خواہش رکھتے ہیں۔ ۔ مختلف تنظیموں اور سرگرم ِعمل افراد کے اپنے مخصُوص اسلوب اور طریقہ ہائے کار ہوتے ہیں لیکن ہم سب کے طریقہ ہائے کار میں چرچز کی تُخم کاری کے لئے کُچھ مشترِک عناصر ہوتے ہیں۔ یہ وہ حکمت ِ عملیاں ہیں جو جدید تناظر میں شاگرد سازی اور چرچز کے قیام کی اُن کوششوں پر مبنی ہیں جو اناجیل اور اعمال کی کتاب میں نظر آتی ہیں۔
تاریخ میں ہمیں اعمال کی کتاب میں مذکوُر تحریکوں سمیت بہت سی تحریکیں نظر آتی ہیں۔ ان میں مقدس پیٹرک کی سرکردگی میں کیلٹِک تحریک، موراوین تحریک، ویسلیان تحریک اور دیگر شامِل ہیں۔ تحریکوں کی جدید لہر کا آغاز 1994 میں ہُوا جو آج تک تیزی سے بڑھتا چلا جا رہا ہے۔ آج 700 سے زائد جانی پہچانی تحریکیں موجود ہیں۔
24:14کی بُنیاد اِن دیگر، بہتر کاوشوں پر قائم ہے۔ ان میں سے چند کاوشوں نے عالمی چرچ کو کُچھ سنگ ہائے میل تک پہنچنے میں مدد دی (مثلاً مُختلِف قوموں کے گروہوں کو اپنانا)۔ 24:14 کا مقصد مؤثر تحریکوں کے زریعے تمام قوموں اور علاقوں تک با تسلسل انداز میں پہنچ کر اُس کام کی تکمیل کرنا ہے جسے اوروں نے شروع کیا تھا۔ 14: 24کا اتحاد دیگر نیٹ ورکس مثلاً ایتھنی، فنشنگ دی ٹاسک، جی اے سی ایکس، جی سی پی این، ویژن 5:9 وغیرہ کا بھی شراکت دار ہے۔ 24:14 کا ایک امتیازی پہلو یہ ہے کہ اِس کی قیادت چرچز کی تُخم کاری کے رہنُما کر رہے ہیں۔ ایک اور پہلوُ یہ ہے کہ تحریکوں کا یہ تجربہ (خصوصاً نا رسا قوموں میں) بہت بڑھ چُکا ہے جِس کے نتیجے میں پہلے سے موجود بہتر اسلوب، “بہترین” بن چُکے ہیں۔
24:14کے مرد اور خواتین کارکُنان کے ساتھ مل کر کام کرنا ناقابل ِ یقین حد تک حیرت انگیز تجربہ تھا۔ یہ لوگ ارشادِ اعظم کی تکمیل کے عہد کے ساتھ پُورے دِل سے وابستہ ہیں اور اپنی زندگی میں اِس کو پایہِ تکمیل تک پہنچتے دیکھنا چاہتے ہیں۔"
جے۔وی۔مُکُل
ہندوستان میں چرچز کی تُخم کاری کے متحرک کارکُن
" آخری نسل کیسی ہو گی— وہ جو متی14 :24 کی دوڑ کی تکمیل کرے گی؟ اعمال کی کتاب میں مذکور تحریکوں جیسی تحاریک کو ہر نا رسا علاقے میں سر گرم کرنے کے لئے کیا کرنا پڑے گا؟ اِس دوڑ کا آخری چکر شروع ہو چُکا ہے اور 24:14 ہمارے دلوں کو گرما رہی ہے کہ ہم بادشاہ اور اُس کی بادشاہی کو جلال دینے کے لئے آخری قُربانی دے کر اِنتہائی کوششش کر ڈالیں۔
سٹیو سمتھ
24:14 کی شراکت کے شریک سہولت کار، تحریک کے متحرک سرگرم رُکن اور مصنف۔
فوری طور پر سر گرم ِ عمل ہونے کی ضرورت کو 24:14 کے اعلیٰ سطحی اجلاسوں سے بہت بڑا تعا ون مِلا ہے۔
کیون گریسن،
گلوبل گیٹس (مصنِف)
"دُنیا بھر میں خُدا کے ہاتھوں انجام پانے والے عظیم کاموں کے باوجود، ہم کامیابی کی منزل سے دُور ہیں۔ کارکُنوں کی تعداد میں اضافے اور سرگرمیوں میں تیزی لائے بغیر ہم پُوری دُنیا تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں گے۔ پُورے چرچ کو کُلی طور پر اِس میں اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے—دُعا کرنے، میدان میں جانے اور عطیات دینے کے زریعے—پُوری طرح شامِل ہو کر—تا کہ 2025 تک اِس کام کی تکمیل ہو سکے۔ یسوع مسیح کے نام کی خاطر ہمارا ہاتھ تھامئے۔
جیف ویلز،
سینئر پاسٹر، ووڈسیج کمیونٹی چرچ (مصنِف)
تحریک میں شامل سب لوگ پہلے ہی ناممکن کو ممکن بنتا دیکھ چُکے ہیں جب خُدا کے ہاتھ سے شروع کی گئی تحریکوں کے کے نتیجے میں کئی دُشوار علاقوں میں ہزاروں شاگردوں نے مزید شاگرد بنائے اور چرچز کی افزائش ہوئی۔ پھر جب اُس نے ہمیں چند سالوں میں تمام نا رسا لوگوں کے درمیان ناممکن کو ممکن ہوتے دیکھنے کی دعوت دی تو ہم نے فوری طور پر اور خوشی کے ساتھ عہد باندھ لیا ، پوری سنجیدگی سے یہ جانتے ہوئے کہ یہ ذمہ داری قربانی کا تقاضا بھی کرتی ہے۔
کینٹ پارک
بییانڈ نامی تنظیم کے سی ای او۔
ہم یوحنا کے 17ویں باب میں مذکور اتحاد کے جیسے تجرُبے سے گزر رہے ہیں، تا کہ ساری قومیں یسوع کی عبادت کریں۔
اینڈی کیپمین
لانچ گلوبل
کھوئے ہوؤں تک رسائی کی خاطر بہت سی تکالیف اُٹھانے والے مرد اور خواتین کے ساتھ ایک کمرے میں موجود ہونے سے مجھے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے لئے قوت اور تحریک ملی۔
ایران میں کام کرنے والے ایک کارکُن
24:14 اتحاد اور تنوع کی تنظیم ہے۔۔ یسوع میں اتحاد اور مہارتوں میں تنوع۔ ہمارے رہنُما اصول کبھی نہیں بدلتے، لیکن ہمارے ایمان کے سبب ہماری کوششوں میں اختراع تحریک کے رہنماؤں کی ایک نئی نسل کی تیاری کو یقینی بنا رہا ہے۔ آپ بھی آئیے اور اُس اتحاد اور تنوع سے جس کے زریعے ہم کام کو پُر لطف جانتے ہیں، ہمارے ساتھ سیکھئے۔
ڈیوڈ واٹسن،
24:14 اتحاد کے رُکن۔
"بقیہ رہ جانے والے کام کو معاونت اور شراکت کے زریعے پُورا کرنا ممکن ہے۔"
ائیلا ٹیسی
لائف وے مشن، مشرقی افریقہ میں چرچز کی تُخم کاری کی تحریک میں شامل تنظیم
" میں یہ جانتے ہوئے قبر میں اُترنے اور ذمہ داری نئی نسل کو دینے کو تیار نہیں، کہ تاریخ میں کسی بھی نسل سے بڑھ کر میری اپنی نسل کے لوگ جہنم کے راستے پر جا رہے ہیں۔ تاریخ کی امیر ترین اور بہترین وسائل کی حامل نسل کی اثر پذیری سب سے کم ترین ہو گئی ہے۔ 24:14 نے مجھے موقع فراہم کیا ہے کہ میں ہل اپنے کاندھے پر رکھ کر کہہ سکوں کہ میں نے کم از کم کوشش تو کی۔ یا شاید میری کوششوں نے 6500 نا رسا لوگوں کی تعداد کو صِفر تک لانے میں مدد کی۔
رائے موران،
مصنف اور سینئر پاسٹر، شول کریک کمیونٹی چرچ۔
سال ہا سال سے ہمارے پاس اِنجیل کی منادی کے لئے بہت سے منصوبے رہے ہیں۔ آج کے دور اور میں ہمیں ضرورت اس امر کی ہے کہ اِس مقصد کے حصول کے لئے اپنی پوری توجہ اور وسائل کو یکجا کر دیا جائے۔ میری توقع ہے کی 2025 تک ہم ہر قیمت دے کر اور پوری توجہ مرکوُز کر کے یہ مقصد حاصل ہوتا ہوا دیکھیں گے۔
جسٹن لانگ
بییانڈ تنظیم کے گلوبل ریسرچ کے ڈا ئر یکٹر
"میں مسیحیوں کے اِس اتحاد کو دیکھ کر بہت پُرجوش ہوں جو نارسا لوگوں تک رسائی حاصل کرنے کے لئے حقیقی طور پر بین الاقوامی سطح کی کوشش کر رہے ہیں اور جس میں ہر براعظم سے مساوی شراکت کی بنا پر تعاون شامل ہے۔"
ہال کنگھم،
انٹرنیشنل مشنز بورڈ
تحریکوں کی ابتدا کے تجربہ کار ماہرین اور اپنے علاقوں میں تحریکوں کے ابتدا کے خواہش مندوں کو یکجا ہوتے ہوئے دیکھنا بہت خُوش کُن ہے۔ یہ تعاون ہی آگے بڑھنے کی ضمانت ہے۔
جزیرہ نُما عرب سے ایک بھائی
" اُس کمرے میں واضح طور پر دکھائی دینے والی امید اور فوری عمل کی ضرورت کے احساس نے مجھے شدید متاثر کیا، اور مجھے یقین ہو گیا کی خُدا کے فضل اور رہنمائی کے زریعے یہ ممکن ہے کہ سب کو بتایا جا سکے کہ یسوع کون ہے اور اُنہیں اُس کے پیچھے چلنے کی دعوت دی جا سکے۔ ہم نے قیمت اور قربانی کی بات بھی کی مگر سب سے بڑھ کر اُس سرشاری کی جو ہمارے سامنے تھی۔ ہم متحد ہو کر بہتر کام کر سکتے ہیں اور جِس جماعت سے ہماری مُلاقات ہوئی وہ خُدا کی بادشاہی کے لئے مِل کر کام کرنے کی غرض سے متحد ہیں۔ آج کے دور کے لئے خُدا کی بُلاہٹ کے جواب کا حصہ بننا ایک اعزاز ہے"
جینی اولیفینٹ
ایتھنی پریئر سٹریٹجی گروپ۔
" تمام نا رسا قوموں اور علاقوں تک پہنچنے کا 24:14 کا تصور ایک ناممکن کام ہے ! اور مجھے یہی یقین ہے کہ یہ خیال خُدا کی طرف سے آیا ہے۔ ہم جو خُدا کا عالمگیر جسم ہیں، وہ اِس جسم میں کام کر رہا ہے تا کہ ہم ہر قربانی دے کر اُن لوگوں کو انجیل کا پیغام دے سکیں جنہوں نے اِسے کبھی نہیں سُنا۔"
سٹین پارکس
گلوبل سٹریٹجیز کے وائس پریزیڈنٹ اور بییانڈ اور ایتھنی تنظیموں کے لئے چرچز کی تُخم کاری کی تحریکوں کے سہولت کار۔
عقیدے کا اِظہار
14: 24کا عقیدہ لوسین کوونینٹ سٹیٹمنٹ آف فیتھ پر مبنی ہے۔
آپ مزید آگاہی کے لئے اِسے ذیل میں پڑھ سکتے ہیں۔
کیا آپ کا کوئی سوال ہے؟
اگر آپ کا کوئی ایسا سوال ہے جِس کا جواب آپ کو یہاں
یا ہماری ویب سائٹ پر کہیں بھی نہ مِلا ہو، تو یہاں ہم سے پُوچھئے۔