دُعا کیجئے

تحریکوں کے لئے دُعا کرنے والی تحریکیں

پُر جوش دُعا تحریکوں کا آغاز کرنے اور اُنہیں جاری رکھنے کے لئے کلیدی عناصر میں سے ایک ہے۔ اس بات کو مدِنظر رکھتے ہوئے دُنیا بھر کی تحریکیں باقاعدگی سے ایک دوسرے کو دُعا کے مقاصد سےآگاہ کرتی اور ایک دوسرے کے لئے دُعا کرتی ہیں۔ چاہے آپ افزائشی شاگرد سازی کی کاوش کی ابتدا کر رہے ہوں، یا یسوع کے ہزاروں پیروکاروں کی تحریک کی قیادت کر رہے ہوں، دُعائیہ کوششوں میں روابط ہماری مناجات کو روز افزوں کر دیتے ہیں۔

24:14کے دُعائیہ رفاقت کار

ذیل میں اُن کے بارے میں جانیے جو دُنیا بھر میں نا رسا لوگوں تک پہنچنے کے لئے دُعاؤں کو قوت اور تحریک دے رہے ہیں۔