تحاریک کا آغاز کرنا سیکھئے

میں کہاں سے آغاز کروں ؟

آپ کیسے آغاز کرنا چاہتے ہیں ؟ مندرجہ ذیل سے اپنی صورت ِحال کے مطابق منتخب کیجئے

مقامی سطح پر تحاریک کا آغاز

اپنے علاقے میں تعاون تلاش کیجئے۔

24:14 کا ممطح ِنظردُنیا بھر میں ایک رفاقتی جماعت کی تشکیل ہے، اِس توقع کی بنیاد پر، کہ تحریکوں میں پہلے سے سرگرم اور نئی تحریکوں کا آغاز کرنے والوں کو مربوط اور منسلک کیا جائے۔ کچھ علاقوں میں ایک ہی شہر میں ایک سے زیادہ لوگ سرگرم ہو سکتے ہیں،،جب کہ ہو سکتا ہے دیگر علاقوں میں ایسا نہ ہو۔ اگر مقامی روابط موجود نہ بھی ہوں، تو ہم آپ کو ایسے موزوں ابتدائی وسائل سے منسلک کر سکتے ہیں جو آپ کی تحاریک کی افزائش میں معاون ہو سکتے ہیں۔ یہاں اپنی معلومات کا اشتراک کر کے جماعت میں شمولیت اختیار کیجئے تاکہ ہم آپ کو منسلک کر سکیں!

اپنے علاقے میں ایک ٹیم کی ابتدا کیجئے۔

اگر آپ سیکیورٹی کے خدشات کے میش ِنظر دوسروں کے ساتھ روابط اُستوار کرنے سے قاصر ہوں، یا آپ کے علاقے میں کوئی اور تحریک نہ چلا رہا ہو، تو 24:14 آپ کو اپنی ٹیم کا آغاز کرنے کے لئے شاگرد سازی اور تربیت کی مہارتوں سے آراستہ کر سکتی ہے۔ آپ کو تحریکوں کی ابتدا میں مدد فراہم کرنے کے لئے متعدد لوازمات دستیاب ہیں۔ کتابوں ، آن لائن وسائل اور برادریوں کو چیک کرنے کے لئے ہمارے وسائل کے صفحے پر جائیں.

پس تم جا کر سب قوموں کو شاگرد بناؤ اور اُن کو باپ اور بیٹے اور روح القدس کے نام سے بپتسمہ دو۔ اور اُن کو یہ تعلیم دو کہ اُن سب باتوں پر عمل کریں جِن کا میں نے تم کو حُکم دیا۔

متی 28 : 20 – 19

ہمت باندھ اور حوصلہ سے کام کر۔ خوف نہ کر ہراسان نہ ہو کیونکہ خُداوند خُدا جو میرا خُدا ہے تیرے ساتھ ہے۔

1تواریخ 28:20

اور بادشاہی کی اِس خُوشخبری کی منادی تمام دُنیا میں ہو گی تا کہ سب قوموں کے لئے گواہی ہو۔ تب خاتمہ ہو گا۔

متی 24:14

Previous
Next

بین الثقافتی تناظر میں تحاریک کا آغاز

باہر سے آنے والے کا کردار

عالمی سطح پر تحریکوں کی افزائش کے ساتھ بہت سے لوگ سوال کرتے ہیں کہ باہر سے آنے والے محرکین کا کیا کردار ہے۔ جبکہ یہ کردار تبدیل ہو رہا ہے ، تحاریک کے رہنُما دعوت دینے لگے ہیں کہ باہر کے لوگ آ کر رسائی حاصل کی ہوئی قوموں میں شاگردوں اور چرچز کی تعداد بڑھانے میں کردار ادا کریں۔

جماعتوں کی مرحلہ وار آراستگی۔

دُنیا بھر میں بین الثقافتی کارکُنوں کی تربیت کا انداز تبدیل ہو رہا ہے۔ جماعتوں کی مرحلہ وار تیاری اور آراستگی( جِسے سی پی ایم ٹریننگ مراکِز کے طور پر بھی جانا جاتا ہے) کے بارے میں مزید جانیئے اور یہ بھی کہ آپ کو دُنیا بھر میں تحریکوں کی سرگرمیوں میں موجود خلا پُر کرنے کے لئے کیا تربیت دی جا سکتی ہے۔