تحریک کی مبادیات
دم بدم بڑھتا ہوا موضوعِ گفتگو
چرچز کی تُخم کاری کے بارے میں کیا باتیں ہو رہی ہیں؟ 1990 کی دہائی سے، مشنریز دور ِ جدید میں چرچز کی تُخم کاری کی تحریکوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ یہ تحریکیں نئی نہیں ہیں۔ اعمال کی کتاب میں مذکور ابتدائی کلیسیا سے موراوئین اور میتھوڈسٹ تک اور ہندوستان میں ناگا تک، تاریخ کثیر تعداد میں لوگوں کے یسوع کی جانب کھنچے آنے کی تحریکوں سے بھری پڑی ہے۔ حیرت انگیز طور پر ہم نے گذشتہ 25 برسوں میں دُنیا بھر میں ایسی سینکڑوں تحریکوں کو تیز رفتاری سے اُبھرتے دیکھا ہے، اکثر ایسے مقامات پرجہاں انجیل کے پھیلاؤ کو سب سے زیادہ مزاحمت کا سامنا تھا۔
24:14 کی جماعت سے منسلِک، بییانڈ نامی ایک عالمی مشنری ایجنسی نے چرچز کی تُخم کاری کی وضاحت کرتی ہوئی ایک با کمال ویڈیو ترتیب دی ہے۔
ایک سی پی ایم/DMM تحریک نقطہ نظر کیا ہے?
پہلا اصول
ہم اِس امر سے آگاہ ہیں کہ تحریکوں کی ابتدا صِرف خُدا ہی کر سکتا ہے، لیکن شاگرد بائبل کے اُصولوں پر عمل کرتے ہوئے دُعا کے ساتھ وہ بیج بو سکتے ہیں اور اُن کی آبیاری کر سکتے ہیں جو اعمال کی کتاب کی طرز پر تحریک کی افزائش کی منزل تک لے جا سکیں۔
دُوسرا اصول
ہمارا مقصد یسوُع کے ایسے پیروکار تیار کرنا ہے جو محض ایمان قبوُل کرنے والے ہی نہ ہوں بلکہ ایسے شاگرد ہوں جو مزید شاگرد بنائیں۔
تیسرا اصول:
طے شُدہ خاکے اور نمونے متواتر اور با قاعدہ احتساب اور جواب دہی ممکن بناتے ہیں، انفرادی سطح پر خُدا کے احکامات کی بجا آوری کے لئے، اور ایک محبت بھرے ماحول میں اُن احکامات کو دُوسروں تک پہنچانے کے لئے۔ اس کے لئے مُختصر جماعتوں میں شراکتی اسلوب کی ضرورت ہوتی ہے۔
چوتھا اصول:
ہر شاگرد کو جامع تربیت سے آراستہ کیا جاتا ہے ( مثلاً کلام کی تشریح، ایک کثیر جہتی دُعائیہ زندگی، مسیح کے عظیم تر بدن کے حصے کے طور پر کردار کی ادائیگی اور ایذا رسانی/ تکالیف کا مثبت انداز میں سامنا) تا کہ وہ محض ذاتی طور پر مستفید نہ ہوں بلکہ خُدا کی بادشاہی کی پیش روی میں محرک کے طور پر کردار ادا کر سکیں۔
پانچواں اصول:
ہر شاگرد کے سامنے ایک مقصد رکھا جاتا ہے، کہ وہ اپنے روابطی نیٹ ورک کو وسیع کرنے کے ساتھ ساتھ تاریک ترین مقامات کو ترجیح دیتے ہوئے خُدا کی بادشاہی کو دُنیا کی آخری حدوں تک پھیلائیں ( ” کوئی جگہ باقی نہ رہ جائے” والی سوچ کے ساتھ)۔ اُنہیں اِن دونوں اقسام کے تناظر میں مسیح کے بدن میں دوسروں کے ساتھ مل کر خِدمت اور شراکت کی تربیت دی جاتی ہے۔
چھٹا اصول:
پھلتے پھولتے اور مزید چرچز کو جنم دینے والے چرچ شاگرد سازی کی افزائش کے عمل کا منطقی نتیجہ ہوتے ہیں۔ چرچز کی تُخم کاری (CPM)اور شاگرد سازی (DMM)کی تحریکوں کے اِس اسلوب کا مقصد یہ ہے کہ 1) شاگرد 2) چرچز 3) رہنُما اور 4) تحریکیں روح اُلقدس کی قوت سے لامتناہی حدوں تک بڑھتی جائیں۔
ساتواں اصول:
زور چرچز کی تُخم کاری اور شاگرد سازی کے کسی مخصوص اسلوب (مثلاً ٹی فار ٹی، ڈی بی ایس، زیوم، فور فیلڈز، وغیرہ) پر نہیں دیا جاتا بلکہ خُدا کی بادشاہی کی افزائش کے لئے بائبل کے بُنیادی اصولوں پر دیا جاتا ہے۔
یہ ذمہ داری کیا ہے؟
جب ہم ارشادِ اعظم کے مطابق اپنی ذمہ داری سمجھ لیتے ہیں تو ہم جان جاتے ہیں کہ بائبلی بُنیادوں پر افزائشی انداز کی خدمت کے لئے اپنے وقت اور وسائل کو وقف کرنا اہم کیوں ہے۔
عالمگیر مشنز کی ذمہ داری کیا ہے؟ یہ کیوں اہم ہے ؟ 24:14 کی شریکِ کار تنظیم، بییانڈ، اس اہم ترین ذمہ داری میں اپنا کردار ادا کرنے کے بارے میں ہمیں آگاہ کرتی ہے۔
اس عالمگیر ذمہ داری کی موجودہ صورت ِ حال کیا ہے؟ ہم کہاں تک پہنچے ہیں؟ ہمیں مزید کتنا آگے جانا ہے؟ گلوبل فرنٹیئر مشنز عظیم حُکم کی حالیہ صورت ِ حال کو ایک متاثر کُن ویڈیو کے زریعے آشکار کرتے ہیں۔
ہم اُن قوموں پر توجہ مرکُوز کیوں کریں جن کے بارے میں ہم نے پہلے شائد کبھی سُنا بھی نہ ہو؟ گلوبل فرنٹیئر مشنز ہمیں یہ سمجھنے میں مدد دیتے ہیں کہ ہمیں ایسی نا رسا قوموں پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت کیوں ہے جن کے درمیان کلام کی گواہی دینے والا کوئی نہیں۔
فرنٹیئر پیپل گروپس منادی کے لئے باقی رہ جانے والے آخری لوگ ہیں۔ یلوس فیلوشپ کی یہ ویڈیو ہمیں اُن لوگوں تک رسائی پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد دیتی ہے۔
عالمی تحریک کا مجموعی جائزہ اور 24:14 کا نصب اُلعین۔
24:14 کی جماعت کے ایک دقیق تحقیقی عمل اور اعداد و شمار اکٹھا کرنے کے نتیجے میں ہمیں پہلی مرتبہ تحریک کی ترقی کی عالمگیر تصویر مل گئی ہے۔ تازہ ترین رپورٹ ملاحظہ کرنے کے لئے یہاں کلِک کریں۔