تحریک کی تربیت وسائل
چرچز کی تخم کاری(CPM) کی تحاریک کی تربیت کے وسائل
چرچز کی تخم کاری کی تحاریک میں سرگرم ایک عالمگیر برادری ہوتے ہوئے، 24:14 خُدا کی بادشاہی کی طرف پیش روی کے سلسلے میں متنوع اسالیب کا استعمال کرتی ہے اور کسی ایک مخصوص اسلوب کی حامی نہیں۔ تا ہم، یہ ہمارے شراکت داروں میں سے چند کی جانب سے فراہم کئے گئے عمومی تربیتی طریقہ ہائے کار اور وسائل ہیں۔
E3 پارٹنرز امریکہ میں قائم ایک مشنری اِدارہ ہے جو شاگرد سازی کی بڑھوتری اور چرچ کی افزائش کے لئے تربیت پیش کرتا ہے۔ ان کے وسائل کوملاحظہ کریں!

دی نو پلیس لفٹ نیٹ ورک دُنیا بھر میں پھیلا ہُوا ہے اور تحریکوں سے وابستہ افراد کی تربیت کرتا ہے۔ یہ بہت سے مقامات اور اقوام میں موجود ہیں اور تحاریک کا آغاز کرنے کے خواہش مندوں کے لئے بہترین شراکت دار ثابت ہوتے ہیں۔

زیوم تحاریک کے تجربہ کار رہنماؤں کا تیار کردہ ایک آن لائن تربیتی وسیلہ ہے۔ یہ کئی عالمی زبانوں میں دستیاب ہے جو گروہی اور انفرادی دونوں قسم کی تربیت پیش کرتا ہے۔

کیا ہم اِس میں مزید کُچھ شامِل کر سکتے ہیں ؟
24:14 تحریک سازی کے اُن وسائل کا جائزہ لے گی جو ہماری جماعت کے اراکین مؤثر طور پر اِستعمال کر چُکے ہیں۔ اگر آپ کے پاس کوئی اضافی وسائل موجود ہیں جو آپ کے خیال میں اِس صفحے میں شامِل ہونے چاہیئیں تو آپ ذیل میں ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ تائید و فروغ کا مواد آپ کی اپنی ویب سایٹ پر موجود ہو، مسیح کے جسم کو مشترکہ طور پر مستحکم کرے، تحریک سازی کے اصولوں پر مبنی ہو اور بلا قیمت دستیاب ہو۔